- فوج کو متنازع بنانے کا ڈرامہ بند ہونا چاہئے، سینیٹر فیصل واوڈا
- وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات
- بھارت: شرپسندوں نے مسجد میں گھس کر امام کو شہید کردیا
- آئی ایم ایف نے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
- پاکستان، آزاد کشمیر میں سرمایہ کاری کیلیے ہر ممکن مدد فراہم کرے گا، آصف زرداری
- کوئٹہ میں مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے فی کلو تک پہنچ گئی
- لاہور: گندم کی خریداری نہ ہونے پر احتجاج کرنے والے کسان گرفتار
- اسلام آباد میں غیرملکی خاتون سیاح کو لوٹنے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار
- کراچی پولیس کا اغوا برائے تاوان کا ایک اور کیس سامنے آگیا
- اے ایس پی شہر بانو نقوی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں، تصاویر وائرل
- انتخابی نتائج کیخلاف جماعت اسلامی کا سپریم کورٹ جانے کا اعلان
- ضلع خیبر: سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
- وکیل کے قتل میں مطلوب خطرناک اشتہاری آذربائیجان سے گرفتار
- معیشت میں بہتری کے لیے بڑے پیمانے پر اصلاحات کرنے جارہے ہیں، وزیراعظم
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی
- کراچی میں گرمی کی لہر برقرار، منگل کو پارہ 40 تک جانے کا امکان
- سعودی عرب میں لڑکی کو ہراساں کرنے پر بھارتی شہری گرفتار
- رجب طیب اردوان پاکستان کے سچے اور مخلص دوست ہیں، صدر مملکت
- کراچی: او اور اے لیول امتحانات میں بدترین بد انتظامی سے ہزاروں طلبہ اذیت کا شکار
- عجیب و غریب ڈیزائن کی حامل گاڑیاں
بالی ووڈ کے وہ نامور اداکار جو پاکستان آنے کے لیے بیتاب ہیں
ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری میں بننے والی فلموں کو پاکستان میں بھی پسند کیا جا تا ہے اسی لیے پاکستان میں بھی ان کے چاہنے والے بڑی تعداد میں موجود ہیں جب کہ دونوں ممالک کے کشیدہ تعلقات کے باعث اداکاروں کے لیے ایک دوسرے کے ملکوں کا دورہ کرنا انتہائی مشکل کام ہے تاہم کئی اداکاروں کے خاندان سرحد کے دونوں اطراف بستے ہیں جن کے دلوں کو دور کرنا ناممکن ہے۔
شاہ رخ خان
بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان انڈسٹری میں ممتازمقام رکھتے ہیں ۔انہوں نے فلمی کیرئیرمیں متعدد ہٹ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جب کہ ان کے جاندار اداکاری کے باعث دنیا بھر میں کروڑوں افراد ان کے مداح ہیں۔ اداکار شاہ رخ خان کا آبائی تعلق پاکستان کے شہر پشاور سے ہے جب کہ پاکستان میں بھی ان کی فلموں کو بے حد پسند کیا جاتا ہے۔ شاہ رخ خان پاکستان آنے کی دیرینہ خواہش رکھتے ہیں جس کا اظہار انہوں نے کئی بار کیا ہے جب کہ اپنے انٹر ویو میں شاہ رخ خان کا کہنا تھاکہ 15 سال کی عمر میں والد کے ساتھ پاکستان کا دورہ کیا تھا جس کی یادیں اب بھی ان کے دل میں زندہ ہیں۔بالی ووڈ اداکار کے کئی رشتے دار اب بھی پشاور میں آباد ہیں جب کہ ان کی خواہش ہے کہ اپنے بچوں کے ہمراہ آبائی علاقے کا دورہ کریں۔
عامر خان
بالی ووڈ میں مسٹر پرفیکشنسٹ کے نام سے مشہور اداکار عامر خان کے بغیر بھارتی فلم انڈسٹری ادھوری ہے جب کہ انہوں نے بھی اپنے فلمی کیرئیر میں کئی سپر ہٹ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ ان کی فلموں کو پاکستان میں بے حد پسند کیا جاتا ہے اور پاکستان میں بھی ان کے مداح لاکھوں کی تعداد میں ہیں۔ عامر خان 2004 میں پاکستان کا دورہ کرچکے ہیں جب کہ انہوں نے متعدد بار پاکستان سے والہانہ محبت کا اظہار کیا ہے۔ بالی ووڈ اسٹار کے کئی رشتہ دار پاکستان کے شہر کراچی میں مقیم ہیں جن سے ملاقات کے لیے پاکستان کا دورہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
سلمان خان
بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان کسی تعارف کے محتاج نہیں۔ اداکار سلمان خان نوجوانوں کے سب سے مقبول اداکار ہیں جب کہ انہوں نے بھارتی فلم انڈسٹری کو کئی بلاک بسٹر فلمیں دی ہیں جس میں ’’تیرے نام‘‘،’’نوانٹری‘‘،’’دبنگ‘‘،’’وانٹڈ‘‘،’’کک‘‘شامل ہیں تاہم ان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم’’بجرنگی بھائی جان‘‘ تمام ریکارڈ اپنے نام کرچکی ہے۔ سلمان خان نے اب تک پاکستان کا کوئی دورہ نہیں کیا تاہم انہوں نے اپنی فلم’’بجرنگی بھائی جان‘‘ کی پروموشن کے لیے پاکستان کا دورہ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔
سدھارت ملہوترا
بالی ووڈ کے ابھرتے ہوئے وراسٹائل اداکار سدھارت ملہوترا اپنے اداکاری کے باعث انڈسٹری میں قدم جمانے میں کامیاب ہوچکے ہیں جب کہ انہوں نے بلاک بسٹر فلم’’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘‘ سے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز کیا اور متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ بالی ووڈ اداکار ان دنوں پاکستانی اداکار فواد خان کے ساتھ فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس کی وجہ سے دونوں اداکاروں میں گہری دوستی ہوگئی ہے جب کہ پاکستان کے تاریخی مقامات سے متاثر ہوکر سدھارت ملہوترا نے پاکستان کی سیر کا ارادہ ظاہر کرتے ہوئے جلد دورے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
کرینہ کپور
بالی ووڈ کی اسٹائلش کوئین اور بیبو کے نام سے مشہور اداکارہ کرینہ کپور کا شمار صف اول کے اداکاروں میں ہوتا ہے جب کہ انہوں نے بالی ووڈ کی کئی سپر ہٹ فلموں میں اداکاری کی ہے تاہم وہ اپنے کیرئیر میں انڈسٹری کے تینوں خانز کے ساتھ فلموں میں کام کرنے والی چند ادکاراؤں میں سے ایک ہیں۔ بالی ووڈ کی بیبو کے آباؤ اجدا کا تعلق بھی پاکستان کے قدیم شہر پشاور سے ہے جب کہ انہوں نے اداکار سیف علی خان کے ساتھ2012 میں شادی کی ہے اور دونوں خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں۔ بالی ووڈ اداکارہ لاہوری کھانوں کی انتہائی دلدادہ ہیں اور انہوں نے گزشتہ دنوں پاکستان کا دورہ کرنے کا اعلان کیا جب کہ ان کے میاں کے رشتے داروں کی بڑی تعداد پاکستان کے شہر لاہور میں مقیم ہے جن سے ملاقات کا ارادہ رکھتی ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔