- وقاص اکرم کی چیئرمین پی اے سی نامزدگی پر شیر افضل مروت برہم
- گندم اسکینڈل پر انکوائری کب کرنی ہے؟ اسلام آباد ہائیکورٹ کا نیب پراسیکیوٹر سے استفسار
- ایٹمی طاقت رکھنے والے پاکستان نے چوڑیاں نہیں پہن رکھیں؛ فاروق عبداللہ
- جماعت اسلامی کا احتجاجی مظاہرہ، تعلیمی اداروں میں مقابلہ موسیقی منسوخی کا مطالبہ
- مئی اور جون میں ہیٹ ویو کا الرٹ؛ جنوبی پنجاب اور سندھ متاثر ہونگے
- سوات : 13 سالہ بچی سے نکاح کرنے والا 70 سالہ شخص، نکاح خواں اور گواہ زیر حراست
- امریکا نے پہلی بار اسرائیل کو گولہ بارود کی فراہمی روک دی
- فیض آباد دھرنا فیصلے پر عمل ہوتا تو 9 مئی کا واقعہ بھی شاید نہ ہوتا،چیف جسٹس
- یقین ہے اس بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ساتھ لائیں گے؛ بابراعظم
- پاکستانی نوجوان سعودی کمپنیوں کے ساتھ مل کر چھوٹے کاروبار شروع کریں گے، وفاقی وزرا
- سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں بڑا اضافہ
- جنوبی وزیرستان: نابینا شخص کو پانی میں پھینکنے کی ویڈیو وائرل، ٹک ٹاکرز گرفتار
- پنجاب پولیس نے 08 سالہ بچی کو ونی کی بھینٹ چڑھنے سے بچا لیا
- حکومتی پالیسی سے معیشت مستحکم ہو رہی ہے، پرائیویٹ سیکٹر کو آگے آنا ہوگا، وزیر خزانہ
- مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ایئرفورس کے قافلے پر حملہ؛ 1 ہلاک اور 4 زخمی
- پی ٹی آئی کا شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی بنانے کا فیصلہ
- گورنر بلوچستان شیخ جعفر مندوخیل نے عہدے کا حلف اٹھالیا
- کراچی اور لاہور میں ایک پاسپورٹ دفتر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا فیصلہ
- پرویز الٰہی کو جیل سے اسپتال یا گھر منتقل کرنے کی درخواست منظور
- کراچی میں منشیات فروشوں کی فائرنگ سے 2 دوست جاں بحق
برآمدات میں کمی چینی معاشی سست روی کانتیجہ ہے،خرم دستگیر
لاہور: وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ ملک میں امن قائم ہونے کے بعد بیرون ممالک سے سرمایہ کار پاکستان کا رخ کر رہے ہیں، حکومت خام مال کے بجائے ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل مصنوعات برآمد کرنے کی خواہشمندہے جس سے نہ صرف یہ سیکٹر ترقی کرے گا بلکہ اس سے روزگارکے مواقع بھی پیدا ہوں گے ۔
پاکستان کی بنیادی ٹیکسٹائل برآمدات میں کمی چین کی اقتصادی سست روی کا نتیجہ ہے ،ریڈی میڈ گارمنٹس سیکٹر کی برآمدات میں اضافہ ہوا ۔ان خیالات کا اظہارا نہوں نے گزشتہ روز لاہور ایکسپو سنٹر میں 14 ویں ٹیکسٹائل ایشیا انٹرنیشنل تجارتی نمائش کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
پروگرام کے مطابق تقریب کے مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب تھے لیکن وہ لندن روانہ ہوگئے اور شرکت نہ کرسکے۔ وزیر تجارت خرم دستگیرنے بتایا کہ نمائش میں 300غیر ملکی شریک وفود شریک ہوئے ہیں جبکہ اس نمائش میں جدید مشینری اور مصنوعات کے 700اسٹالز لگائے گئے ہیں۔
بیرونی وفود نے بر ملا کہا ہے کہ پاکستان ان کو پر امن ملک نظرآیا ہے اور یہاں کاروبار کے وسیع مواقع موجود ہیں، اس نمائش سے بیرونی دنیا میں پاکستان کا روشن اور پر امن تاثر ابھرے گا۔
انہوں نے ٹیکسٹائل برآمدات میں کمی کے حوالے سے سوال پر کہاکہ ٹیکسٹائل کے خام مال کی برآمدات میں کمی ہوئی،اس کی بنیادی وجہ چین کی معیشت کی سست روی ہے تاہم وہاں بہتری سے یہاں بھی مثبت اثرات پڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت خام مال کے بجائے ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل مصنوعات برآمد کرنے کی خواہشمند ہے اور اس کے لیے جدید مشینری بھی منگوائی جارہی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔