- کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہری جاں بحق
- خیبر پختونخوا میں چیئرمینز کی نشستوں پر ضمنی الیکشن کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج
- وفاقی اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے فنڈز کیلئے وزیراعلیٰ سندھ سے مدد طلب کرلی
- پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے، ڈائریکٹر آئی ایم ایف
- ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم نے پاکستان کو دوسرا ٹی ٹوئنٹی بھی ہرادیا
- کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے مزار کی تزئین و آرائش اور مرمت مکمل
- پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وفاقی وزیر خزانہ
- مردان میں انسداد تجاوزات آپریشن میں قبضہ مافیا کی فائرنگ سے ریلوے پولیس کے دو اہلکار شہید
- وزیراعظم کی آئی ایم ایف کی سربراہ سے ملاقات، نئے قرض پروگرام پر تبادلہ خیال
- آپ کا مشن ہمارا مشن، پاکستان کی ترقی ہماری ترقی ہے، سعودی وزرا کی وزیراعظم کو یقین دہانی
- روس؛ فوربز سے منسلک صحافی فوج سے متعلق فیک نیوز پھیلانے کے الزام میں نظربند
- کراچی میں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ
- آئی پی ایل: ٹم ڈیوڈ کا چھکا پکڑنے کی کوشش میں تماشائی زخمی ہوگیا
- آئی ایم ایف کے پاس جانا اپنی ناکامی کا اعتراف ہے، شاہد خاقان عباسی
- اذلان شاہ ہاکی کپ کیلئے 18 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان
- لڑکوں کے مقابلے میں لڑکیاں ویپنگ زیادہ کرتی ہیں، تحقیق
- انگریزی بولنے کی مشق کے لیے گوگل کا اہم اقدام
- بھارت میں گول گپے بیچنے والا مودی کا ہمشکل
- مبینہ انتخابی دھاندلی: مولانا فضل الرحمٰن کا 9 مئی کو اگلا لائحہ عمل دینے کا اعلان
- ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران دو دہشت گرد ہلاک
بھارت میں 4 سالہ لڑکے کے پیٹ سے مردہ بچے کو نکال لیا گیا
کلکتہ: طبی سائنس کی دنیا میں اکثر ایسے واقعات سامنے آتے ہیں جو عقل کو دنگ کردیتے ہیں اور ایسا ہی ایک واقعہ بھارتی ریاست مغربی بنگال میں پیش آیا جہاں 4 سالہ لڑکے کے والدین اس وقت حیران رہ گئے جب ڈاکٹر نے انہیں بتایا کہ ان کے بیٹے کے پیٹ میں ایک مردہ بچہ ہے۔
بھارتی ریاست مغربی بنگال کے ضلع مدناپور کے ایک گاؤں میں 4 سالہ بچے کے پیٹ میں درد اٹھا جس پر اس کے والدین اسے اسپتال لے گئے جہاں ابتدائی معائنے کے بعد ڈاکٹروں نے اسے ٹیومر قرار دیا تاہم جب لڑکے کے پیٹ کا الٹرا ساؤنڈ اور سی ٹی اسکین کیا گیا تو وہاں موجود ڈاکٹر اور اسپتال کا عملہ حیرت زدہ رہ گیا کیونکہ رپورٹس کے مطابق لڑکے کے پیٹ میں ایک مردہ جنین یعنی نشوونما کرتا ایک بچہ موجود تھا۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ جنین جسے میڈیکل سائنس میں طفیلی جڑواں کہتے ہیں اس وقت اس لڑکے کے جسم کا حصہ بن گیا تھا جب وہ خود ماں کے پیٹ میں پرورش پارہا تھا اور ایسی صورتحال کو فیٹس ان فیٹو یعنی جنین کے اندر جنین ہونا کہتے ہیں اور اس قسم کے واقعات 5 لاکھ میں سے ایک کیس میں سامنے آتے ہیں جب کہ ابھی تک دنیا بھر میں کل 200 اس طرح کے واقعات ریکارڈ کیے گئے ہیں۔
ڈاکٹروں نے رپورٹ دیکھنے کے بعد لڑکے کے آپریشن کا فیصلہ کیا اور اس کے پیٹ سے مردہ جنین کو نکال لیا گیا جس کے بعد لڑکے کی حالت نارمل بتائی جاتی ہے اور اس کی خصوصی نگرانی کی جارہی ہے۔ آپریشن کی سربراہی کرنے والے سرجن کا کہنا ہے کہ مردہ جنین کے اب تک 2 ہاتھ، ٹانگیں ،ناخن اور سر کا ابتدائی حصہ نشوونما پاچکا تھا۔
بھارت میں اس سے قبل بھی ایک ایسا واقعہ پیش آچکا ہے جس میں ایک سنجو بھگت نامی شہری نے اپنے ہی جڑواں طفیلی بھائی کو مردہ حالت میں جنم دیا تھا تاہم سنجو کو اس بات کا پتا اس وقت چلا جب وہ 36 سال کا تھا ،آغاز میں سنجو کے پیٹ کے درد کو رسولی سمجھا گیا لیکن بعد ازاں الٹرا ساؤنڈ کے بعد اس کے پیٹ میں مجود طفیلی جڑواں بچے کے بارے میں علم ہوا جسے ڈاکٹروں نے کامیاب آپریشن کے بعد نکال لیا دیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔