ماہرہ خوبصورت ہیں اور ان کی اداکاری کا انداز جداگانہ ہے،شاہ رخ

شوبز ڈیسک  بدھ 21 اکتوبر 2015
ماہرہ نے ہماری توقعات سے بڑھ کر اپنے آپ کو ثابت کیا، شاہ رخ۔ فوٹو : فائل

ماہرہ نے ہماری توقعات سے بڑھ کر اپنے آپ کو ثابت کیا، شاہ رخ۔ فوٹو : فائل

ممبئی: بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان اداکارہ ماہرہ خان کے مداح ہو گئے ۔برطانوی شہر ایڈن برگ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکار شاہ رخ خان نے کہا کہ ماہرہ خان ایک اچھی اداکارہ اور خوبصورت خاتون ہے ۔

اس کی اداکاری کا انداز جداگانہ ہے۔شاہ رخ نے کہا کہ ان کو فلم رئیس میں لینے کا مقصد بھی یہ تھا کہ ہم مختلف قسم کی ہیروئن کے طلبگار تھے اور ماہرہ نے ہماری توقعات سے بڑھ کر اپنے آپ کو ثابت کیا۔شاہ رخ نے کہا کہ مجھے ان کے ساتھ اداکاری کر کے خوشی ہوئی،وہ ایک نرم گفتار خاتون ،بہت شریفانہ اور بہت پیاری طبیعت کی مالک ہیں۔ جب صحافیوں نے کہا کہ آپ ماہرہ کو ایک لفظ میں بیان کریں تو انھوں نے کہا کہ وہ بہت محنتی ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔