فنکارہ نرگس نے ڈانس سے توبہ کرلی اور عالمہ بننے کا ارادہ کرلیا

ویب ڈیسک  جمعرات 25 اکتوبر 2012
6 سال قبل حج کے دوران ہی انہوں نے شوبز چھوڑنے کا ارادہ کرلیا تھا، فنکارہ  فوٹو: ایکسپریس

6 سال قبل حج کے دوران ہی انہوں نے شوبز چھوڑنے کا ارادہ کرلیا تھا، فنکارہ فوٹو: ایکسپریس

لاہور: لالی ووڈ فنکارہ نرگس نے 20 سال پر مشتمل فنی زندگی کے بعد شوبز کو خیرباد کہتے ہوئے ڈانس سے توبہ کرلی اور عالمہ بننے کا ارادہ کرلیا۔

 دو ماہ بعد وطن واپسی پر نرگس نے لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر اسکارف پہن کر پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے کہا کہ 6 سال قبل حج کے دوران ہی انہوں نے شوبز چھوڑنے کا ارادہ کرلیا تھا لیکن قرضہ ادا کرنے اور بیوٹی پارلر بنانے کے لئے انہیں کئی سال مزید کام کرنا پڑا تاہم اب وہ صرف اپنی فیملی کو وقت دیں گی۔

 نرگس کا کہنا تھا کہ وہ اب عالمہ کا کورس کریں گی اور جو فنکارائیں ان کو اپنا آئیڈیل مانتی ہیں وہ ان سے بھی اسی راہ پر آنے کی امید رکھتی ہیں۔

 انہوں نے جونا بٹ کو قتل کروانے کے لئے پییسے دینے کے الزام کی ترید کی اور قرآن پاک کو اٹھا کر قسم کھاتے ہوئے کہا کہ جونا بٹ کو قتل کروانے کے لئے انہوں نے کسی اشتہاری کو پیسے نہیں دئیے۔ فنکارہ نے کہا کہ ہمیشہ غیر ملکی دورے کے دوران ان پر بے بنیاد کیس بنائے جاتے ہیں اور یہ معاملہ بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔