بیمار پرستار بچے کی خواہش پر عامر خان کا فوری جواب

شوبز ڈیسک  پير 21 دسمبر 2015
بالی ووڈ اسٹار نے ’’پروجیریا‘‘ میں مبتلا بچے کا نام ملنے کی جگہ اور وقت پوچھ لیا فوٹو: فائل

بالی ووڈ اسٹار نے ’’پروجیریا‘‘ میں مبتلا بچے کا نام ملنے کی جگہ اور وقت پوچھ لیا فوٹو: فائل

ممبئی: بالی ووڈ اداکار عامر خان جو ان دنوں اپنی فلم ’’ دنگل ‘‘کی تیاریوں میں مصروف ہیں نے اپنے پرستار بچے جو پروجیریا کے مرض میں مبتلا ہے سے ملاقات کریں گے بتایا گیاہے کہ پروجیریا ایک ایسا مرض ہپے جس میں بچہ اپنی عمر سے بڑا دکھائی دیتااور بوڑھوں کی طرح لگتا ہے میں مبتلا نہال نے فیس بک پیج پر اپنی دردناک داستان شائع کی جس میں اس نے عامر خان سے ملنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

نہال نے اپنی پوسٹ میں فلم ’’’تارے زمین پر‘‘عامر خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں عامر خان سے ملنے چاہتا ہوں ، کیونکہ اس فلم نے مجھے ہمت بخشی۔ عامر خان کو جب پوسٹ کا علم ہوا تو انھوں نے فوری جواب دیا کہ کیسے ہو میرے دوست، آپ نے یہاں اپنا نام نہیں بتایا ، میری بھی خواہش ہے کہ آپ سے ملاقات کروں۔انھوں نے لکھا کہ برائے مہربانی مجھے بتاؤ ہم کہاں اور کب مل سکتے ہیں، اب بتاؤگے اور میں ادھر آ جاؤںگا۔ عامر خان نے مزید لکھا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ آپ کو تارے زمین پر پسند آئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔