سعودی سفارت خانے پر حملہ غلط فعل تھا، آیت اللہ خامنہ ای

اے ایف پی/ویب ڈیسک  بدھ 20 جنوری 2016
برطانوی سفارت خانے کی طرح سعودی سفارت خانے میں توڑ پھوڑ اور حملہ ایران اور اسلام کے خلاف تھا، ایرانی سپریم لیڈر، فوٹو؛ فائل

برطانوی سفارت خانے کی طرح سعودی سفارت خانے میں توڑ پھوڑ اور حملہ ایران اور اسلام کے خلاف تھا، ایرانی سپریم لیڈر، فوٹو؛ فائل

تہران: ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ علی خامنہ ای نے تہران میں سعودی سفارت خانے پر مظاہرین کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک برا اور قابل مذمت فعل تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ برطانوی سفارت خانے کی طرح سعودی سفارت خانے میں توڑ پھوڑ اور حملہ ایران اور اسلام کے خلاف تھا اور انہوں نے اسے پسند نہیں کیا جب کہ یہ ایک غلط اور برا فعل تھا جس کی مذمت کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں سعودی عرب میں شیعہ عالم کو موت کی سزا دیئے جانے کے بعد ایران میں مشتعل افراد نے احتجاج کے دوران سعودی سفارت خانے پر دھاوا بول دیا تھا اور سفارت خانے کے اندر توڑ پھوڑ کرکے اسے آگ لگادی تھی جب کہ اسی طرح 2011 میں بھی مظاہرین نے تہران میں احتجاج کے دوران برطانوی سفارت خانے پر حملہ کرکے اسے نقصان پہنچایا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔