- لاہور؛ سب انسپکٹر کا ٹریفک اسسٹنٹ پر بہیمانہ تشدد، ویڈیو وائرل
- ثقلین مشتاق نے آل ٹائم ون ڈے الیون کا انکشاف کردیا
- 565 میٹرک ٹن چینی، سگریٹ، کپڑا، ایرانی تیل برآمد کرلیا گیا
- ایف بی آر کے کارپوریٹ ٹیکس آفس اسلام آباد کیخلاف تحقیقات کا حکم
- پنجاب میں ہیٹ ویو کا الرٹ جاری، درجہ حرارت 45ڈگری جانے کا امکان
- غزہ میں جھڑپوں اور دھماکوں میں مزید 3 اسرائیلی فوجی ہلاک، 4 شدید زخمی
- حکومت نیٹ میٹرنگ ختم کرکے گراس میٹرنگ پالیسی لانے کوتیار
- پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات کل شروع ہونگے
- این اے 148 ملتان میں ضمنی انتخاب کیلیے پولنگ جاری
- وزیراعظم کو آئی ایم ایف کا 18 ہزار ارب کا مجوزہ بجٹ پیش
- ٹی20 ورلڈکپ؛ ٹاپ 4 ٹیمیں کون سی ہوں گی؟ کیف نے پیشگوئی کردی
- ایک منٹ میں 110 پینسلیں توڑنے کا عالمی ریکارڈ
- سوشل میڈیا اور بچوں میں سیگریٹ نوشی کے درمیان تعلق کا انکشاف
- گرین ہاؤس گیسز کو قیمتی کیمیکلز میں بدلنے کا نیا طریقہ وضع
- بشکیک سے 140 طلبا کو لے کر پرواز لاہور پہنچ گئی
- ’’ کوہلی نے پاکستان آکر کھیلنے سے متعلق اچھی بات کی ہے‘‘
- کراچی: چھالیہ کے اسمگلرز کا پولیس کو رشوت دینا مہنگا پڑ گیا
- کراچی: گریڈ 17 کا افسر عدالت میں میتھ کی اسپیلنگ نہ سُنا سکا
- عالمی بینک کی پاکستان میں آئندہ مالی سال مہنگائی میں کمی کی پیش گوئی
- افغانستان کے صوبہ غور میں شدید بارش اور سیلاب سے 50 افراد جاں بحق
پاک بھارت عوام رشتہ جوڑنا چاہتے ہیں،رضا مراد
کراچی: مجھے خوشی ہے کہ پاکستانی اور بھارتی عوام کی طرح دونوں ممالک کے وزیر اعظم بھی تمام تر اختلافات کو بھلا کر دوستی کے رشتے کو مضبوط بنانے کی کوشش میں مصروف ہیں ۔
بھارتی وزیر اعظم نریندر موودی کی اچانک پاکستان آمد اور وزیر اعظم پاکستان سے خیر سگالی جزبہ کا شاندار مظاہرے نے تعلقات بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے، دونوں ممالک کے عوام ایک دوسرے سے رشتہ جوڑنا چاہتے ہیں۔ نفرتیں ختم کرنا چاہتے ہیں ،یہ بات بھارتی اداکار رضا مراد نے اپنے دورہ پاکستان کے موقع پر کراچی آمد کے بعد پاکستان فلم ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن اور کراچی پریس کلب کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیے جانے والے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی انھوں نے کہا کہ مجھے پاکستان آکر جو عزت و احترام ملتا ہے وہ میں زندگی بھر نہیں بھول سکتا، تقریب سے خطاب کرنے والوں میں کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی، سیکریٹری اے ایچ خانزادہ، حسن سومرو اور دیگر شامل تھے۔
رضا مراد نے مزید کہا کہ اس بار میری بیٹی عائشہ نے پاکستان جانے کی ضد کی تھی، عائشہ مراد نے کہا کہ وہاں پاکستان کا امیج غلط رنگ میں دیا جاتا ہے جو کچھ بتایا جاتا ہے ایسا کچھ نہیں ہے اور میں نے دیکھا کہ یہاں خلوص ہی خلوص ہے۔ بعد ازاں رضا مراد اپنی فیملی کے ہمراہ ممبئی چلے جائیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔