- حماس نے قطر اور مصر کی جنگ بندی کی تجویز منظور کرلی
- سعودی ولی عہد ہر سطح پر پاکستان کی مدد کرنا چاہتے ہیں، وزیراعظم
- بلوچستان کے مسائل سیاسی ڈائیلاگ کے ذریعے حل ہونے چاہیے، صدر مملکت
- کراچی سے بھارتی خفیہ ایجنسی کے 2 انتہائی خطرناک دہشت گرد گرفتار
- جسٹس بابر ستار کے خلاف مہم چلانے پر توہین عدالت کی کارروائی کا فیصلہ
- حکومت سندھ نے پیپلزبس سروس میں خودکار کرایہ وصولی کا نظام متعارف کرادیا
- سعودی ولی عہد کا رواں ماہ دورۂ پاکستان کا امکان
- سیاسی بیانات پر پابندی کیخلاف عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کیلئے قومی ٹیم کی نئی کِٹ کی رونمائی
- نازک حصے پر کرکٹ کی گیند لگنے سے 11 سالہ لڑکا ہلاک
- کے پی وزرا کو کرایے کی مد میں 2 لاکھ روپے ماہانہ کرایہ دینے کی منظوری
- چینی صدر کا 5 سال بعد یورپی ممالک کا دورہ؛ شراکت داری کی نئی صف بندی
- ججز کا ڈیٹا لیک کرنے والے سرکاری اہلکاروں کیخلاف مقدمہ اندراج کی درخواست دائر
- کراچی میں ہر قسم کی پلاسٹک کی تھیلیوں پر پابندی کا فیصلہ
- سندھ ؛ رواں مالی سال کے 10 ماہ میں ترقیاتی بجٹ کا 34 فیصد خرچ ہوسکا
- پنجاب کے اسکولوں میں 16 مئی کو اسٹوڈنٹس کونسل انتخابات کا اعلان
- حکومت کا سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے عبوری فیصلے پر تحفظات کا اظہار
- طعنوں سے تنگ آکر ماں نے گونگے بیٹے کو مگرمچھوں کی نہر میں پھینک دیا
- سندھ میں آم کے باغات میں بیماری پھیل گئی
- امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے پی ٹی آئی قیادت کی ملاقات، قانون کی حکمرانی پر گفتگو
انجری کے باعث محمد حفیظ کا دورہ انگلینڈ سے باہر ہونے کا خدشہ
لاہور: فٹنس کی بحالی کے لئے محمد حفیظ کا انتظار طویل ہوگیا اور اب ان کے تازہ ایم آر آئی اسکین میں بھی گھٹنے کی صورتحال تسلی بخش نہیں پائی گئی جس کے بعد آل راؤنڈر کا دورہ انگلینڈ مشکوک ہوگیا ہے۔
محمد حفیظ رواں سال بنگلہ دیش میں ہونے والے ایشیا کپ میں گھٹنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے، ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے دوران مزید مشکلات کا شکار ہونے کے بعد وہ میدان سے باہر بیٹھنے پر مجبورہوگئے، بعد ازاں بحالی کا عمل سست ہونے کی وجہ سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں فٹنس ٹیسٹ دیا نہ ہی کاکول اکیڈمی میں دیگر کرکٹرز کو جوائن کرسکے۔
مسائل کے باجود انھیں دورہ انگلینڈ کے ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست میں رکھا گیا تھا، چیف سلیکٹر انضمام الحق نے بدھ کو اسکلز کیمپ کے لئے 21 کھلاڑیوں کا اعلان کیا تو محمد حفیظ کو شامل کرتے ہوئے یہ بھی کہا تھا کہ ان کا نیا ایم آر آئی اسکین ہوا ہے، ڈاکٹرز کی رائے سے حتمی فیصلہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق تازہ میڈیکل رپورٹ میں اوپنر کے گھٹنے کی صورتحال تسلی بخش نہیں پائی گئی اور انہیں مزید ایک ہفتے آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔
سلیکشن کمیٹی حفیظ کی ٹیم میں شمولیت کے حوالے سے حتمی فیصلے کے لئے اگلے ٹیسٹ کی رپورٹ کا انتظار کرے گی، یوں وہ 30 جون سے شروع ہونے والے اسکلز کیمپ میں شرکت نہیں کرسکیں گے، مشکوک صورتحال کے پیش نظر لاہورمیں دوران ٹریننگ محمد حفیظ کے متبادل اوپنرز پر بھی غورکیا جائے گا، دورہ انگلینڈ کے لئے شارٹ لسٹ کیے جانے والے کھلاڑیوں میں خرم منظور، شان مسعود اور سمیع اسلم اوپنرز ہیں، مڈل آرڈر بیٹسمینوں میں شامل کیے جانے والے اظہرعلی کو اننگز کا آغاز کرنے کے لئے بھیجنے کا فیصلہ بھی کیا جا سکتا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔