وزیراعظم نواز شریف کی صحتیابی کیلئے کرکٹرز کی بھی دعائیں

ویب ڈیسک  منگل 31 مئ 2016
محمد حفیظ، شعیب اختر،احمد شہزاد، کرس گیل اور کیون پیٹرسن نے وزیراعظم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ فوٹو:فائل

محمد حفیظ، شعیب اختر،احمد شہزاد، کرس گیل اور کیون پیٹرسن نے وزیراعظم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ فوٹو:فائل

 لاہور: وزیراعظم نواز شریف کی جلد صحت یابی کے لئے مقامی و عالمی سیاسی رہنماؤں اور پاکستانی عوام کے علاوہ کرکٹرز نے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ویڈیو پیغام میں وزیراعظم نواز شریف کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں دعا گو ہوں کہ وزیراعظم نواز شریف کامیاب آپریشن کے بعد جلد صحت یاب ہوں۔

https://twitter.com/MHafeez22/status/736987390372401152

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شعیب اختر نے اپنی ایک ویڈیو میں وزیراعظم نوازشریف کے لئے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کے لئے نیک خواہشات ہیں، اللہ پاک انہیں جلد صحت یاب کرے۔

قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز احمد شہزاد نے بھی وزیراعظم کے کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے غیرملکی کھلاڑیوں کے نیک تمناؤں پر مبنی ویڈیو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ کی ہیں جب کہ انہوں نے غیرملکی کھلاڑیوں کی جانب سے وزیراعظم نواز شریف کے لئے دعائیں کرنے پر ان کا شکریہ ادا کی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز بلے باز کرس گیل نے بھی وزیراعظم نواز شریف کے کامیاب آپریشن اور جلد صحت یابی کے لئے دعا کی اور ان کے خاندان کے لئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

https://twitter.com/iamAhmadshahzad/status/737343226282053632

لندن میں ہی موجود انگلش ٹیم کے سابق کپتان کیون پیٹرسن نے وزیراعظم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے اور خاندان کے لئے دعا کی کہ وہ جلد صحت یاب ہوں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔