- جسٹس بابر ستار کی وضاحت سے کنفیوژن بڑھ گئی: فیصل واوڈا
- کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہری جاں بحق
- خیبر پختونخوا میں چیئرمینز کی نشستوں پر ضمنی الیکشن کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج
- وفاقی اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے فنڈز کیلئے وزیراعلیٰ سندھ سے مدد طلب کرلی
- پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے، ڈائریکٹر آئی ایم ایف
- ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم نے پاکستان کو دوسرا ٹی ٹوئنٹی بھی ہرادیا
- کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے مزار کی تزئین و آرائش اور مرمت مکمل
- پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وفاقی وزیر خزانہ
- مردان میں انسداد تجاوزات آپریشن میں قبضہ مافیا کی فائرنگ سے ریلوے پولیس کے دو اہلکار شہید
- وزیراعظم کی آئی ایم ایف کی سربراہ سے ملاقات، نئے قرض پروگرام پر تبادلہ خیال
- آپ کا مشن ہمارا مشن، پاکستان کی ترقی ہماری ترقی ہے، سعودی وزرا کی وزیراعظم کو یقین دہانی
- روس؛ فوربز سے منسلک صحافی فوج سے متعلق فیک نیوز پھیلانے کے الزام میں نظربند
- کراچی میں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ
- آئی پی ایل: ٹم ڈیوڈ کا چھکا پکڑنے کی کوشش میں تماشائی زخمی ہوگیا
- آئی ایم ایف کے پاس جانا اپنی ناکامی کا اعتراف ہے، شاہد خاقان عباسی
- اذلان شاہ ہاکی کپ کیلئے 18 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان
- لڑکوں کے مقابلے میں لڑکیاں ویپنگ زیادہ کرتی ہیں، تحقیق
- انگریزی بولنے کی مشق کے لیے گوگل کا اہم اقدام
- بھارت میں گول گپے بیچنے والا مودی کا ہمشکل
- مبینہ انتخابی دھاندلی: مولانا فضل الرحمٰن کا 9 مئی کو اگلا لائحہ عمل دینے کا اعلان
پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن کا فائنل لاہور میں کرانے کی کوشش کریں گے، نجم سیٹھی
لاہور: پاکستان سپرلیگ گورننگ کونسل کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کا فائنل پاکستان میں کرانے کی پوری کوشش کریں گے جب کہ ٹورنامنٹ میں مزید 2 انٹرنیشنل کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔
پاکستان سُپرلیگ کی فرنچائزز کا نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پی ایس ایل گورننگ کونسل کے چیئرمین نجم سیٹھی کے زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن کا فائنل پاکستان میں کرانے کی تجویز پیش کی گئی جس پر تمام فرنچائز نے اتفاق کیا جب کہ ایک ٹیم کے اسکوڈ میں 16 کھلاڑیوں کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا جب کہ شاہد آفریدی پشاور زلمی کی ہی قیادت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کھیلنے کے لیے غیر ملکیوں کھلاڑیوں کو اعتماد میں لیا جائے گا اور فائنل سے پہلے سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا جب کہ ٹورنامنٹ میں نئی ٹیم شامل نہیں کی گئی گزشتہ ایونٹ کی طرح 5 ٹیمیں ہی پی ایس ایل کا حصہ ہوں گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایونٹ گزشتہ تاریخوں پر ہی کروایا جائے گا جس کے مطابق اگر ٹورنامنٹ 4 فروری 2017 سے شروع ہوا تو فائنل 23 فرورری کو لاہور میں ہوگا
اس موقع پر نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کا فائنل پاکستان میں کرانے کی پوری کوشش کریں گے جب کہ نیوزی لینڈ کے سابق کپتان برینڈن میک کولم اورانگلینڈ کے کپتان آئیون مورگن بھی پی ایس ایل میں شامل ہوگے ہیں، دونوں کرکٹرز نے پاکستان سپرلیگ میں شرکت پر رضامندی ظاہر کردی اس لیے دونوں کرکٹرز کو پی ایس ایل ٹو کے ڈرافٹ میں شامل کیاجائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔