- حماس نے قطر اور مصر کی جنگ بندی کی تجویز مان لی
- سعودی ولی عہد ہر سطح پر پاکستان کی مدد کرنا چاہتے ہیں، وزیراعظم
- بلوچستان کے مسائل سیاسی ڈائیلاگ کے ذریعے حل ہونے چاہئیں، صدر مملکت
- کراچی سے بھارتی خفیہ ایجنسی کے 2 انتہائی خطرناک دہشت گرد گرفتار
- جسٹس بابر ستار کے خلاف مہم چلانے پر توہین عدالت کی کارروائی کا فیصلہ
- حکومت سندھ نے پیپلزبس سروس میں خودکار کرایہ وصولی کا نظام متعارف کرادیا
- سعودی ولی عہد کا رواں ماہ دورۂ پاکستان کا امکان
- سیاسی بیانات پر پابندی کیخلاف عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کیلئے قومی ٹیم کی نئی کِٹ کی رونمائی
- نازک حصے پر کرکٹ کی گیند لگنے سے 11 سالہ لڑکا ہلاک
- کے پی وزرا کو کرایے کی مد میں 2 لاکھ روپے ماہانہ کرایہ دینے کی منظوری
- چینی صدر کا 5 سال بعد یورپی ممالک کا دورہ؛ شراکت داری کی نئی صف بندی
- ججز کا ڈیٹا لیک کرنے والے سرکاری اہلکاروں کیخلاف مقدمہ اندراج کی درخواست دائر
- کراچی میں ہر قسم کی پلاسٹک کی تھیلیوں پر پابندی کا فیصلہ
- سندھ ؛ رواں مالی سال کے 10 ماہ میں ترقیاتی بجٹ کا 34 فیصد خرچ ہوسکا
- پنجاب کے اسکولوں میں 16 مئی کو اسٹوڈنٹس کونسل انتخابات کا اعلان
- حکومت کا سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے عبوری فیصلے پر تحفظات کا اظہار
- طعنوں سے تنگ آکر ماں نے گونگے بیٹے کو مگرمچھوں کی نہر میں پھینک دیا
- سندھ میں آم کے باغات میں بیماری پھیل گئی
- امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے پی ٹی آئی قیادت کی ملاقات، قانون کی حکمرانی پر گفتگو
کترینہ کا رنبیر کے لئے اپنا کیرئیر تک قربان کرنے کا انکشاف
ممبئی: گزشتہ کئی برسوں تک کترینہ اور رنبیر کی دوستی اورپھر منگنی سے لے کر شادی تک کی خبریں گرم رہیں لیکن ایک وقت ایسا آیا کہ یہ پریمی جوڑا الگ ہوگیا تاہم اب یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ کترینہ کیف اپنی محبت کو پانے کے لیے کیرئیر تک قربان کرنے کو تیار تھیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف اوررنبیرکپورکی علیحدگی کے بعد متعدد خبریں سامنے آئیں جہاں کبھی ان کی جانب سے اپنا رشتہ ختم ہونے کا برملا اظہاربھی کیا گیا جب کہ کبھی اس بات کونظر انداز بھی کیا گیا تھا اورکبھی دونوں کی طرف سے اپنا رشتہ ختم ہونے پر افسوس کیا گیا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: رنبیرکے لیے کترینہ اپنے والدین کے بعد اہم ترین ہستی
بھارتی میڈیا رپورٹ میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ اداکارہ رنبیرکی محبت میں اس قدرگرفتارہوچکی تھیں کہ وہ ان کے اپنا کرئیربھی داؤ پرلگانے کے لیے تیارتھیں جہاں انہوں نے اپنے گہرے دوست رنبیرکی خاطر فلمیں بھی سائن کرنا چھوڑدیں تھیں اورجلد ازجلد ان کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنا بھی چاہتی تھیں جو جھوٹی اوربے بنیاد افواہوں کے باعث نہ ہوسکا۔ رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ اداکاراپنی نئی آنے والی فلم “جگا جاسوس” کی پروموشن سے قبل ہی اداکارہ کے ساتھ سارے غلط فہمیوں کو دورکرنا چاہتے ہیں تاکہ ان کی نئی فلم پران کی سابق دوستی کا کوئی اثرنہ ہو۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: کترینہ اور رنبیر کے درمیان قربتیں پھر بڑھنے لگیں
دوسری جانب کترینہ کیف کے ساتھ علیحدگی اورفلموں میں لگاتار ناکامی کے بعد اداکاررنبیر کپور نے بھی اپنی زندگی کے کچھ پہلووں کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اداکارنے سب سے پہلے شراب سے دوری اور سیگریٹ نوشی کم کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے جب کہ رنبیرکپور نے اپنے گھر میں دیر رات تک ہونے والی پارٹیوں کا بھی اہتمام نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔