- گھٹیا مہم کسی کے بھی خلاف ہو ناقابل قبول ہے:فیصل واوڈا
- چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی، ٹیموں کو شیڈول بھیج دیا ہے، چیئرمین پی سی بی
- پنجاب کی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ، 49 افسران کے تبادلے
- یوم مزدور پر صدر مملکت اور وزیراعظم کے پیغامات
- بہاولپور؛ زیر حراست کالعدم ٹی ٹی پی کے دو دہشت گرد اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
- ذوالفقار علی بھٹو لا یونیورسٹی میں وائس چانسلر کے لیے انٹرویوز، تمام امیدوار ناکام
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
- گجر، اورنگی نالہ متاثرین کے کلیمز داخل کرنے کیلیے شیڈول جاری
- نادرا سینٹرز پر شہریوں کو 30 منٹ سے زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑے گا، وزیر داخلہ
- ڈونلڈ ٹرمپ پر توہین عدالت پر 9 ہزار ڈالر جرمانہ، جیل بھیجنے کی تنبیہ
- کوئٹہ میں مسلسل غیر حاضری پر 13 اساتذہ نوکری سے برطرف
- آن لائن جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث ملزم گرفتار
- انکم ٹیکس جمع نہ کروانے والے پانچ لاکھ سے زائد شہریوں کی موبائل سمز بلاک
- میئر کراچی کا وزیراعظم کو خط، کراچی کے ٹریفک مسائل پر کردار ادا کرنے کی درخواست
- رانا ثنا اللہ وزیراعظم کے مشیر تعینات، صدر مملکت نے منظوری دے دی
- شرارتی بلیوں کی مضحکہ خیز تصویری جھلکیاں
- چیف جسٹس مداخلت کاروں کی خاموش سرپرستی کے بجائے تمام تجاویز سامنے لائیں، پی ٹی آئی کا مطالبہ
- کراچی پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
- ججز کے خط سے متعلق ازخود نوٹس کیس میں پشاور ہائیکورٹ کی تجاویز سامنے آگئیں
- آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ میں منتقل
تلکارتنے دلشان کی خدمات کسی طور مہیلا جے وردنے اور سنگاکارا سے کم نہیں، میتھیوز
دمبولا: سری لنکن کپتان اینجلو میتھیوز کا کہنا ہے کہ تلکارتنے دلشان کی خدمات جے وردنے اور سنکاگارا کے مساوی ہیں۔
دلشان کے ون ڈے سے ریٹائرمنٹ لینے پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے میتھیوز نے تجربہ کار اوپنر کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملکی کرکٹ کیلیے ان کی خدمات دو سابق اور بہترین بیٹسمینوں مہیلا جے وردنے اور کمار سنگاکارا سے کسی طور کم نہیں ہے۔ انھوں نے ان دونوں سابق پلیئرز کی طرح ہی ملک کا نام روشن کیا ہے، ہم ان کی کمی بہت محسوس کرینگے، انھوں نے گذشتہ 17 برس سری لنکا کرکٹ کیلیے شاندار خدمات انجام دیں، میتھیوز نے مزید کہا کہ اگرچہ ہم دلشان کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں لیکن اسی کے ساتھ ہمیں یہ بھی اعتراف ہے کہ ان کا خلا پرکرنے میں ہمیں خاصی مشکل پیش آئے گی۔
بدقسمتی سے انھوں نے ون ڈے سے بھی ریٹائر ہونے کا فیصلہ اچانک کیا لیکن ہم ان کے فیصلے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، پوری ٹیم ان کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہے اور مستقبل میں ان کی کامیابی کیلیے دعاگو ہوگی، اب ٹیم میں شامل نوجوان پلیئرز کو بہت زیادہ ذمے داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا، دلشان نے اتوار کو آسٹریلیا سے سیریز کے تیسرے ون ڈے کو اپنا الوداعی میچ قرار دیا ہے جبکہ وہ کینگروز کیخلاف 6 اور9 ستمبر کو شیڈول ٹوئنٹی 20 میچز میں شرکت کے بعد مختصرفارمیٹ کی کرکٹ کو بھی خیرباد کہہ دینگے، ان کے مشہور شاٹ کو ’ دل اسکوپ ‘ کا نام دیا گیا ، وہ ٹیسٹ کرکٹ سے 2013 میں ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔