- کوئٹہ سریاب روڈ پر پولیس موبائل پر حملہ، جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک
- مسافروں کی حفاظت کیلیے ہر گاڑی میں ایک اہلکار سوار ہوگا، وزیراعلیٰ بلوچستان
- لاہور میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کی تیز رفتار گاڑی نے اکلوتے بچے کو کچل ڈالا
- گندم درآمد اسکینڈل، تحقیقاتی کمیٹی کی انوارالحق کاکڑ یا محسن نقوی کو طلب کرنے کی تردید
- فیصل کریم کنڈی نے گورنر کے پی کا حلف اٹھا لیا، وزیراعلیٰ کی تقریب میں عدم شرکت
- پاکستانی نژاد صادق خان ریکارڈ تیسری مرتبہ لندن کے میئر منتخب
- وفاقی حکومت 1.8 ملین میٹرک ٹن گندم خریدے گی، وزیراعظم
- باپ نے غیرت کے نام پر بیٹی اور پڑوسی کے لڑکے کو قتل کردیا
- شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشت گرد ہلاک
- فواد چوہدری 9 مئی سے جڑے 8 مقدمات میں شامل تفتیش
- آڈیو لیکس کیس میں آئی بی، ایف آئی اے اور پی ٹی اے سربراہ کو توہین عدالت کے نوٹس جاری، جرمانہ عائد
- ملازمت کے امیدوار کا آجر کو سی وی دینے کا انوکھا طریقہ
- اے آئی ٹیکنالوجی ایمرجنسی صورتحال میں مفید نہیں، ماہرین
- ایف بی آر میں کرپٹ عناصر کو برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیراعظم
- باکسر عامر خان کو پاک فوج نے اعزازی کیپٹن کے رینکس سے نواز دیا
- ایپل کی آئی فون صارفین کو مشکل سے نکالنے کے لیے کوشش جاری
- پی ٹی اے کا نان فائلرز کی سم بلاک کرنے سے انکار
- عالمی عدالت انصاف امریکا و اسرائیل کی دھمکیوں پر برہم، انصاف میں مداخلت قرار دے دیا
- صدر نے تین صوبوں کے گورنرز تعینات کرنے کی منظوری دیدی
- سی ایس ایس نتائج کا اعلان، کامیابی کی شرح 2.96 فیصد رہی
بھارتی تاجر کا دیوالی کے موقع پر ملازمین کو گھروں اور گاڑیوں کا تحفہ
سورت: دنیا بھر میں تجارتی ادارے پیسہ بچانے کی خاطر ملازمین کے فنڈ سے مختلف بہانوں سے کٹوتی کرتے رہتے ہیں تاہم بھارتی ریاست گجرات میں ہیروں کے ایک معروف تاجر نے دیوالی کے موقع پر اپنے ملازمین کو کاریں اور مکان تحفے میں دے کر دریا دلی کی ایک مثال قائم کردی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گجرات کے شہر سورت میں ہیروں کے کاروبار سے وابستہ معروف تاجر ساوجی ڈھولکیا نے دیوالی کے موقع پر بہتر کارکردگی دکھانے والے اپنے ملازمین کے لیئے بیش بہا تحائف دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ساوجی ڈھولکیا کا کہنا ہے کہ دیوالی کے تہوار کے موقع پر وہ خوشیوں میں اپنے ملازمین اور کاریگروں کو بھی شریک کرنا چاہتے ہیں جن کی وجہ سے وہ آج اس مقام پر ہیں ،اس لیئے انہوں نے اس سال بہتر کارکردگی دکھانے والے ایک ہزار 7 سو 16 ملازمین کو بونس دینے کے لیئے منتخب کیا ہے ۔
منتخب ہونے والے ان ملازمین کو جن کے پاس گاڑی نہیں ہے انہیں نئی کار دی جائے گی جب کہ جن کے پاس ذاتی گھر نہیں ہے انہیں کمپنی کی ہاؤسنگ اسکیم میں ایک فلیٹ دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ یہ کوئی پہلا موقع نہیں کہ ساؤجی نے اپنے ملازمین میں اتنے قیمتی تحفے تقسیم کئے بلکہ گزشتہ سال بھی انہوں نے اپنے ملازمین میں 491 گاڑیاں اور 200 فلیٹ تقسیم کیے تھے، 2015 میں انہوں نے اپنے ملازمین پر تحائف کی مد میں 80 لاکھ امریکی ڈالر خرچ کیئے جب کہ 2012 میں بھی انہوں نے اپنے ملازمین میں 72 کاریں تقسیم کی تھیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔