خواہش ہے مداح بطوراداکارہ مجھے ہمیشہ یاد رکھیں، شلپا شیٹھی

آن لائن  اتوار 11 دسمبر 2016
اپنے مداحوں کے لیے میں ہمیشہ ایک اداکارہ رہنا چاہتی ہوں کیوں کہ میری شخصیت فلموں سے ہی بنی، شلپا۔ فوٹو: فائل

اپنے مداحوں کے لیے میں ہمیشہ ایک اداکارہ رہنا چاہتی ہوں کیوں کہ میری شخصیت فلموں سے ہی بنی، شلپا۔ فوٹو: فائل

ممبئی: بولی وڈ اداکارہ شلپا شیٹھی نے اپنے اداکاری کے کیریئر میں بہت زیادہ کامیاب کام تو نہیں کیا تاہم ان کی ایک اداکارہ ہونے کی حیثیت سے مقبول رہنے کی خواہش ہمیشہ سے تھی۔

شلپا شیٹھی کے مطابق وہ چاہتی ہیں کہ مداح انھیں ہمیشہ ایک اداکارہ کے طور پر یاد رکھیں۔ میں کبھی ایک کاروباری خاتون نہیں بنی، بات صرف یہ ہے کہ مجھے اپنی زندگی میں مختلف کام کرنا پسند ہے لیکن اپنے مداحوں کے لیے میں ہمیشہ ایک اداکارہ رہنا چاہتی ہوں کیوں کہ میری شخصیت فلموں سے ہی بنی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔