پاکستان اور بنگلہ دیش میں ٹی وی پروڈکشن، شبنم مرکزی کردار نبھائیں گی

کلچرل رپورٹر  جمعـء 18 جنوری 2013
اداکارہ شبنم نے پاکستانی فلموں میں لازوال کردار ادا کئے ہیں۔ فوٹو : فائل

اداکارہ شبنم نے پاکستانی فلموں میں لازوال کردار ادا کئے ہیں۔ فوٹو : فائل

کراچی: پاکستان میں ٹی وی انڈسٹری کو وسیع کرنے اور مشترکہ پروڈکشن کی کوششوں میں تیزی آگئی۔

ترکی اور اسپین کے ڈراموں کے بعد ٹیلی ویژن پروڈکشن میں اہم تبدیلی آئی ہے پاکستانی پروڈکشن اداروں کی خواہش ہے کہ اب پاکستان بنگلہ دیش یا بھارت کے ساتھ مشترکہ پروڈکشن کا سلسلہ شروع کیا جائے، پروڈیوسر حسن سومرو اور دیگر پروڈیوسر نے بنگلہ دیش کے ساتھ کام کا آغاز کردیا ہے ادکارہ شبنم نے پاکستان کے دورے کے دوران اس خواہش کا اظہار کیا تھا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش ساتھ کام کریں گے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔