سچن ٹنڈولکر کی زندگی پر فلم کل ریلیز ہوگی

اے ایف پی  جمعرات 25 مئ 2017
میں ایک کافی پرائیویٹ قسم کا انسان اور ہمیشہ اپنے کھیل پر ہی توجہ دی ہے، سابق بیٹسمین۔ فوٹو : فائل

میں ایک کافی پرائیویٹ قسم کا انسان اور ہمیشہ اپنے کھیل پر ہی توجہ دی ہے، سابق بیٹسمین۔ فوٹو : فائل

ممبئی:  بھارت کے سابق بیٹسمین سچن ٹنڈولکر کی زندگی پر فلم ’سچن اے بلین ڈریمز‘ جمعے کو ریلیز ہوگی۔ 

ٹنڈولکر نے کہاکہ میں ہمیشہ خود کو اسٹیڈیم میں نصب بڑی اسکرین پر دیکھتا رہا ہوں، خود کو سینما اسکرین پر دیکھنا میرے لیے نیا تجربہ ہوگا، میں اس حوالے سے کافی نروس بھی ہوں۔

سابق بیٹسمین نے کہا کہ میں ایک کافی پرائیویٹ قسم کا انسان اور ہمیشہ اپنے کھیل پر ہی توجہ دی ہے، اس فلم میں میری کچھ فیملی فوٹیج بھی شامل ہیں، میں جانتا ہوں کہ شائقین میرے بارے میں اس سے کچھ زیادہ جاننے کے خواہاں ہیں جو وہ گزشتہ 24 سال سے جانتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔