ٹرمپ انتظامیہ نے پاکستان کیلیے 80 کروڑ ڈالر امداد مختص کردی

این این آئی  ہفتہ 27 مئ 2017
پاکستان امریکا کااہم اتحادی ہے ،فنڈزدینے کے لیے اس پرکوئی شرط عائدنہیں کی گئی۔ فوٹو: فائل

پاکستان امریکا کااہم اتحادی ہے ،فنڈزدینے کے لیے اس پرکوئی شرط عائدنہیں کی گئی۔ فوٹو: فائل

واشنگٹن:  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کولیشن سپورٹ فنڈ کی مد میں امریکی بجٹ میں پاکستان کے لیے 80 کروڑ ڈالر کی امداد مختص کردی۔

امریکی ٹی وی کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے کولیشن سپورٹ فنڈزکے تحت پاکستان کواگلے مالی سال کے لیے 800 ملین ڈالردینے کی تجویزدی ہے۔

محکمہ دفاع کے ترجمان نے بتایاکی امریکا دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیاں تسلیم کرتا ہے۔ افغانستان میں اتحادی فورسز کو میٹریل کی فراہمی کے لیے پاکستان کی ٹرانزٹ حمایت بھی قابل تعریف ہے، پاکستان امریکا کااہم اتحادی ہے جس کے لیے پاکستان کو مذکورہ فنڈزدینے کے لیے کوئی شرط عائد نہیں کی گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔