- نظام انصاف ٹھیک ہونے تک کچھ ٹھیک نہیں ہوگا:فیصل واوڈا
- پہلا ٹی ٹوئنٹی: ویسٹ انڈیز نے پاکستان ویمن ٹیم کو ایک رن سے شکست دے دی
- خیبر پختونخوا: صوبائی وزراء اور مشیروں کی مراعات میں اضافے کی سمری تیار
- فوج سے جلد مذاکرات ہوں گے، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے بات ہوگی، شہریار آفریدی
- چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
- وزیراعظم کی ہدایت پر کرپشن میں ملوث ایف بی آر کے 13 اعلیٰ افسران عہدوں سے فارغ
- پتوکی کے دو بے گناہ نوجوان بھارت سے رہا ہوکر پاکستان پہنچ گئے
- بی آر ٹی کا مالی بحران سنگین، حکومت کا کلومیٹر کے حساب سے کرایہ بڑھانے کا فیصلہ
- محموداچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری، 27 اپریل کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم
- چینی صدر اور امریکی وزیرخارجہ کی شکوے شکایتوں سے بھری ملاقات
- لاہور؛ 10 سالہ گھریلو ملازمہ پراسرار طور پر جھلس کر جاں بحق، گھر کا مالک گرفتار
- اغوا برائے تاوان کی واردات کا ڈراپ سین؛ مغوی نے دوستوں کے ساتھ ملکر رقم کا مطالبہ کیا
- فیس بک کے بانی کو 50 کھرب روپے کا نقصان ہوگیا
- عازمین حج کیلئے خوشخبری، جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ روڈ ٹومکہ میں شامل
- اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری میں تیزی، انڈیکس 72 ہزار 742 پوائنٹس پر بند
- بلدیہ پلازہ میں بیٹھے وکلا کمرے کا ماہانہ کرایہ 55 روپے دیتے ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان
- انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا
- کچے کے ڈاکوؤں سے رابطے رکھنے والے 78 پولیس اہلکاروں کا کراچی تبادلہ
- ایک ہفتے کے دوران 15 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں
- چینائی میں پاکستانی 19 سالہ عائشہ کو بھارتی شخص کا دل لگادیا گیا
عید پرغیرملکی نہیں پاکستانی فلموں کا جادو سر چڑھ کر بولے گا، میگھا
لاہور: فلم اسٹارمیگھا نے عیدالفطرکے موقع پرپاکستان میں لگنے والی امپورٹڈ فلموں کے مقابلے میں پاکستانی فلموںکو فیورٹ قراردیدیا۔ عید فیسٹیول میں پاکستانی فلموںکا جادوسرچڑھ کربولے گا، جب کہ امپورٹ قوانین کے تحت لائی جانے والی فلموں کواگرشیڈول میں زیادہ شودے کرسازش کی گئی تویہ پاکستانی فلموں کے خلاف سازش ہوگی۔
ان خیالات کااظہارانھوں نے ’’ ایکسپریس‘‘ سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ میگھا نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کبھی بھی کمی نہیں رہی۔ کمی رہی ہے توہمیشہ ہی جدید وسائل اورحکومت کی عدم توجہی کی۔ اگرہم پاکستان فلم انڈسٹری کے ماضی کی طرف جھانکیں توایک سے بڑھ کر ایک شاہکارفلم بنائی گئی۔ فلم کے فنکاروں کے علاوہ ہدایتکاروں، رائٹروں اورموسیقاروںکو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا۔ اگرفلمی ستارے کسی تقریب میں شریک ہوجاتے توان کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے لوگوں کو رش لگ جاتا۔ واقعی یہ سب کچھ اس وقت تومذاق سا لگتا ہے اوربہت سے لوگ تواس کوجھوٹ ہی قراردیتے ہیں، مگر یقین جانیے ایسا ہی تھا۔
ہمارے پاس ہمیشہ سے وسائل کی کمی رہی ہے، ٹیلنٹ میں ہمارے فنکار اورتکنیکارکبھی بھی پڑوسی ملک سے پیچھے نہیں رہے۔ اب بات کریں اگرموجودہ دورکی توآج بھی حالات جوں کے توں ہی ہیں، پڑوسی ملک کی فلم انڈسٹری کوحکومت کی بھرپورسپورٹ حاصل ہے ، جب کہ ہمارے نوجوان فلم میکرز اپنی مدد آپ کے تحت انٹرنیشنل معیار کی فلمیں پروڈیوس کررہے ہیں، یہ کوئی آسان کام نہیں ہے۔ اس لیے میں سمجھتی ہوں کہ عیددنگل میں پاکستانی فلمیں ماضی کے تمام ریکارڈ توڑیں گی۔ اس کی بڑی وجہ فلموں کی کہانیاں، خوبصورت لوکیشنز اورمیوزک کے ساتھ ساتھ نئے ستاروں کی جاندارایکٹنگ ہے۔ اس کے مقابلے میں امپورٹ قوانین کے تحت ہالی وڈ اوربالی وڈ فلمیں صرف اورصرف سازش کے تحت بازی مار سکتی ہیں، اس کے علاوہ ان کی فتح ناممکن ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔