سگریٹ پر ٹیکس چوری سے حکومت کو 40 ارب کا نقصان

نوید معراج  جمعـء 2 جون 2017
مسئلہ پر قابو پانے کے لیے سگریٹ پیکٹ کی کم ازکم قیمت 48 روپے مقرر۔ فوٹو:فائل

مسئلہ پر قابو پانے کے لیے سگریٹ پیکٹ کی کم ازکم قیمت 48 روپے مقرر۔ فوٹو:فائل

 اسلام آباد: حکومت کومقامی سطح پر سگریٹ پرٹیکس چوری سے 40 ارب روپے کانقصان ہوا۔

بجٹ دستاویزات میںدیے گئے اعداد و شمارکے مطابق حکومت سگریٹ پرٹیکس چوری کے مسئلہ پرقابو پانے کی کوشش کر رہی ہے ،مالی سال 2016-17کے بجٹ میں سگریٹ انڈسٹری سے محصولات کا تخمینہ 111 ارب روپے تھا تاہم اس سے چالیس ارب روپے کم وصول ہوئے ہیں۔ نئے بجٹ میں حکومت نے اس معاملے کانوٹس لیتے ہوئے سگریٹ پیکٹ کی کم ازکم قیمت48 ارب روپے مقررکی ہے۔ اس اقدام سے ٹیکس سے بچی سگریٹ انڈسٹری کوٹیکس نیٹ میں لایا جائے گا۔

حکام کے مطابق حکومت نے سگریٹ بیچنے والے ریٹیلرزکو ٹیکس چوری والے سگریٹوں سے متعلق آگاہی دینے کا بھی منصوبہ بنایا ہے۔ اسمگل شدہ اور مقامی سطح پر ٹیکس ادا کیے بغیرسگریٹ کی فروخت کا مسئلہ حل کرنے کیلیے تین سطح کی ایکسائز ڈیوٹی لگائی جائے گی۔ اس وقت مارکیٹ میں 41 فیصدسگریٹ بغیر ٹیکس ادائیگی کے فروخت ہو رہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔