بشام میں چینی انجینئرز بس حملے میں ملوث ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد گرفتار

ویب ڈیسک  پير 29 اپريل 2024
چاروں ملزمان عادل شہباز، محمد شفیق قریشی ، زاہد قریشی اور نذیرحسین مانسہرہ کے رہائشی ہیں، سی ٹی ڈی

چاروں ملزمان عادل شہباز، محمد شفیق قریشی ، زاہد قریشی اور نذیرحسین مانسہرہ کے رہائشی ہیں، سی ٹی ڈی

 پشاور: محکمہ انسداد دہشت گردی نے بشام میں چینی انجینئرز کی بس پر خودکش حملے میں ملوث ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔

سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا کے مطابق چار اہم دہشت گرد گرفتار کر لئے۔ حملے کا مرکزی ملزم عادل شہباز ہے جس کا تعلق جلال آباد افغانستان سے ہے۔

عادل شہباز سمیت واقعے میں ملوث تمام ملزمان محمد شفیق قریشی، زاہد قریشی اور نذیرحسین مانسہرہ کے رہائشی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شانگلہ میں گاڑی پر خودکش حملے میں 5 چینی انجینئرز سمیت 6 افراد جاں بحق

سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا نے کہا کہ عادل شہباز نے کالعدم ٹی ٹی پی سے منسلک ہونے اور حملے میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ 26 مارچ کو بشام میں چینی انجینئرز کی بس پر خود کش حملے میں 5 چینی باشندوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔