6 کمپنیوں،8 بینکوں کے فارنسک آڈٹ کیلیے اشتہار شائع کرانیکی ہدایت

ارشاد انصاری  منگل 13 جون 2017
فارنسک آڈٹ کیلیے 15جون تک ملکی و بین الاقوامی میڈیا میں اشتہار شائع کرانے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ فوٹو: فائل

فارنسک آڈٹ کیلیے 15جون تک ملکی و بین الاقوامی میڈیا میں اشتہار شائع کرانے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: ٹیکس اصلاحات عملدرآمد کمیٹی نے چیف ٹیکس پیئرز آڈٹ کو 6 ٹیلی کام کمپنیوں اور 8 بینکوں کے فارنسک آڈٹ کیلیے اشتہار شائع کرانے کی ہدایات جاری کردیں۔

کمیٹی نے چیف ٹیکس پیئرز آڈٹ کو 6 ٹیلی کام کمپنیوں اور 8 بینکوں کے فارنسک آڈٹ کیلیے 15جون تک ملکی و بین الاقوامی میڈیا میں اشتہار شائع کرانے کی ہدایات جاری کردی ہیں جبکہ ایف بی آر کے زیر التوا مقدمات نمٹانے اور مقدمات کی پیروی کیلیے ایف بی آر کے ڈیپارٹمنٹل وکلا کی تعیناتی کے حوالے سے 6 ارکان پر مشتمل خصوصی پرفارمنس ایویلیوایشن کمیٹی قائم کردی ہے۔

اس ضمن میں’’ایکسپریس‘‘ کو دستیاب دستاویز کے مطابق یہ اہم فیصلے 8 جون 2017 کو وزیراعظم کے مشیر برائے ریونیو ہارون اختر کی زیر صدارت ایف بی آر ہیڈ کوارٹر میں ہونیوالے اجلاس میں کیے گئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔