کیا کاجول اب کرن جوہر کی فلم میں کام نہیں کریں گی ؟

ویب ڈیسک  بدھ 26 جولائی 2017
کرن کے علاوہ میرا کوئی اور دوست فلم کی آفر کرے گا تو وہ میں ضرور کروں گی، کاجول ، فوٹو؛ فائل

کرن کے علاوہ میرا کوئی اور دوست فلم کی آفر کرے گا تو وہ میں ضرور کروں گی، کاجول ، فوٹو؛ فائل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کاجول نے معروف ہدایت کار کرن جوہر کے ساتھ فلم نہ کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

کاجول کا شمار فلم نگری کی صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے جب کہ انہوں نے بھارت کے نامور ہدایت کار کرن جوہر کے ساتھ متعدد فلموں میں کام کیا جن میں سے اکثر کامیاب رہیں، متعدد فلموں میں کام کرنے کی وجہ سے دونوں کی دوستی بھی بے مثال تھی تاہم کاجول کے شوہراجے دیوگن کی وجہ سے ان کی دوستی میں دراڑیں پڑ گئیں  اور وہ ایک دوسرے کو تقاریب میں نظر انداز کرتے دکھائی دیے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ کرن جوہرنے کاجول سے 25 سالہ دوستی ختم ہونے کی وجہ بتادی

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک انٹریو میں جب کاجول سے اس حوالے سے سوال کیا گیا کہ آپ کرن جوہر کے ساتھ فلم کرنا پسند کریں گی تو اس بار انہوں نے کہا کہ میں اس پر کسی قسم کا جواب نہیں دینا چاہوں گی البتہ اگر میرا کوئی اور دوست فلم کی آفر کرے گا تو وہ میں ضرور کروں گی۔

اس سے قبل کرن جوہر نے اپنی کتاب ’این ان سوٹیبل بوائے‘ میں بھی اس پر بات کرتے ہوئے کہا کہ کچھ چیزوں کی وجہ سے میری اور کاجول کی 25 سالہ دوستی ختم ہوئی لیکن میں وہ باتیں منظرعام پرنہیں لاؤں گا کیونکہ وہ ہم دونوں کے لیے بہتر نہیں ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ کرن جوہر اور کاجول ایک دوسرے کو نظر انداز کرنے لگے

ہدایت کار کرن جوہر اورکاجول نے فلم نگری کو متعدد ہٹ فلمیں دیں جن میں’’کچھ کچھ ہوتا ہے‘‘، ’’کبھی خوشی کبھی غم‘‘اور ’’مائی نیم از خان‘‘سمیت کئی فلمیں شامل ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ کاجول نے کرن جوہر سے دوستی ختم کرنے سے متعلق چپ توڑ دی

واضح رہے کرن جوہرکی فلم” اے دل ہے مشکل” اور کاجول کے شوہر اجے دیوگن کی فلم “شوے” کی ایک ہی تاریخ پرریلیزدونوں کی دوستی ختم ہونے کی بڑی وجہ قرار دی جارہی ہے جب کہ اجے کی جانب سے کرن پر ان کی فلم کو ناکام بنانے کا الزام بھی عائد کیا گیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔