- کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر قتل گولڈ میڈلسٹ اتقاء کے قاتل کوئٹہ سے گرفتار
- کچے کے ڈاکوؤں کی کراچی میں وارداتیں،تاجر بازیاب
- دنیا کی تیز ترین ریڑھی کا عالمی ریکارڈ قائم
- تمام ممالک ایندھن کمپنیوں کے اشتہارات پر پابندی عائد کریں، سربراہ اقوامِ متحدہ
- پاکستان نے ایشین سائیکلنگ چیمپئن شپ میں گولڈمیڈل حاصل کرلیا
- زراعت کی جدید تربیت کیلیے ایک ہزار طلبا کو سرکاری خرچ پر چین بھیجنے کا فیصلہ
- رواں سال کا پانچواں پولیو کیس کوئٹہ سے رپورٹ
- ساؤتھ ایشین باڈی بلڈنگ چیمپئین شپ، پاکستان نے برانز میڈل جیت لیا
- دنیا کی سب سے بڑی سولر مینوفیچکرنگ کمپنی کو پاکستان میں پلانٹ لگانے کی پیشکش
- کراچی : ویلڈنگ کے دوران آئل ٹینکر پھٹنے سے ویلڈر جاں بحق، دو افراد شدید زخمی
- کوہلی، روہت کو اپنا بھائی سمجھو! شاہین کو ہندوستانی شائقین نے گھیر لیا
- پی ٹی آئی رہنما علی زمان پر حملہ، خاتون اسسٹنٹ کمشنر کے خلاف ایف آئی آر درج
- امریکا کا جوہری ہتھیاروں میں اضافے کا عندیہ
- شیرخوار بچوں کی امریکا اسمگلنگ، ایک بچی کے عوض 3 ہزار ڈالر وصولی کا انکشاف
- سونے کی عالمی اور مقامی قیمتوں میں بڑی کمی ہو گئی
- ’’امریکا سے ہارنا اَپ سیٹ نہیں! 2 برس میں چھوٹی ٹیموں سے بھی ہار چکے ہیں‘‘
- لندن میں نیشنل ہیلتھ سروس پر سائبر حملہ، اسپتالوں میں آپریشن ملتوی
- کچرا چننے والے لڑکے کے قتل کا مقدمہ درج، سیکیورٹی کمپنی کے 3 افسران گرفتار
- وزیرداخلہ کی سیکرٹری جنرل یواین سے ملاقات، پاکستانی پولیس کی امن مشنز میں بحالی پر گفتگو
- حکومت کیخلاف پی ٹی آئی اور جے یو آئی میں مفاہمت، مشترکہ معاملات پر کمیٹی تشکیل
کیا کاجول اب کرن جوہر کی فلم میں کام نہیں کریں گی ؟
ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کاجول نے معروف ہدایت کار کرن جوہر کے ساتھ فلم نہ کرنے کا عندیہ دیا ہے۔
کاجول کا شمار فلم نگری کی صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے جب کہ انہوں نے بھارت کے نامور ہدایت کار کرن جوہر کے ساتھ متعدد فلموں میں کام کیا جن میں سے اکثر کامیاب رہیں، متعدد فلموں میں کام کرنے کی وجہ سے دونوں کی دوستی بھی بے مثال تھی تاہم کاجول کے شوہراجے دیوگن کی وجہ سے ان کی دوستی میں دراڑیں پڑ گئیں اور وہ ایک دوسرے کو تقاریب میں نظر انداز کرتے دکھائی دیے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں؛ کرن جوہرنے کاجول سے 25 سالہ دوستی ختم ہونے کی وجہ بتادی
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک انٹریو میں جب کاجول سے اس حوالے سے سوال کیا گیا کہ آپ کرن جوہر کے ساتھ فلم کرنا پسند کریں گی تو اس بار انہوں نے کہا کہ میں اس پر کسی قسم کا جواب نہیں دینا چاہوں گی البتہ اگر میرا کوئی اور دوست فلم کی آفر کرے گا تو وہ میں ضرور کروں گی۔
اس سے قبل کرن جوہر نے اپنی کتاب ’این ان سوٹیبل بوائے‘ میں بھی اس پر بات کرتے ہوئے کہا کہ کچھ چیزوں کی وجہ سے میری اور کاجول کی 25 سالہ دوستی ختم ہوئی لیکن میں وہ باتیں منظرعام پرنہیں لاؤں گا کیونکہ وہ ہم دونوں کے لیے بہتر نہیں ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں؛ کرن جوہر اور کاجول ایک دوسرے کو نظر انداز کرنے لگے
ہدایت کار کرن جوہر اورکاجول نے فلم نگری کو متعدد ہٹ فلمیں دیں جن میں’’کچھ کچھ ہوتا ہے‘‘، ’’کبھی خوشی کبھی غم‘‘اور ’’مائی نیم از خان‘‘سمیت کئی فلمیں شامل ہیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں؛ کاجول نے کرن جوہر سے دوستی ختم کرنے سے متعلق چپ توڑ دی
واضح رہے کرن جوہرکی فلم” اے دل ہے مشکل” اور کاجول کے شوہر اجے دیوگن کی فلم “شوے” کی ایک ہی تاریخ پرریلیزدونوں کی دوستی ختم ہونے کی بڑی وجہ قرار دی جارہی ہے جب کہ اجے کی جانب سے کرن پر ان کی فلم کو ناکام بنانے کا الزام بھی عائد کیا گیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔