پی ٹی آئی رہنما علی زمان پر حملہ خاتون اسسٹنٹ کمشنر کے خلاف ایف آئی آر درج

وزیراعلیٰ عیادت کے لیے اسپتال پہنچ گئے، ایف آئی آر میں دیگر چار نامعلوم افراد بھی نامزد، دہشت گردی کی دفعات بھی شامل


ویب ڈیسک June 08, 2024
علی زمان ایڈووکیٹ زخمی حالت میں اسپتال میں علاج کراتے ہوئے (فوٹو : ایکسپریس)

تحریک انصاف کے رہنما علی زمان ایڈووکیٹ پر حملہ کیا گیا جس میں وہ زخمی ہوگئے، علی زمان نے خاتون اسسٹنٹ کمشنر اور ان کے شوہر کے خلاف ایف آئی آر درج کرادی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کے علاقے فقیر آباد میں علی زمان ایڈوکیٹ پر حملہ کیا گیا جس میں نامعلوم افراد نے گاڑیوں سے اتر کر انہیں تشدد کا نشانہ بنایا اور تیز دھار آلہ بھی استعمال کیا جس سے وہ زخمی ہوگئے۔

واقعے کے بعد انہیں لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا، وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور ان کی عیادت کے لیے اسپتال پہنچے۔

بعدازاں تھانہ فقیر آباد میں مجروح علی زمان کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کرلی گئی جس میں خاتون اسسٹنٹ کمشنر سمیرا صباء کونامزد کیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا ہے کہ ایف آئی آر میں خاتون اسسٹنٹ کمشنر، ان کا شوہر اور دیگر 4 نامعلوم افراد بھی نامزد ہیں، ایف آئی ار میں دہشت گردی کی دفعات بھی شامل ہیں۔

ایف آئی آر کے متن میں مدعی نے کہا گیا کہ گھر جارہا تھا کہ علاقہ فقیر آباد میں ایک شخص نے میری گاڑی سے اپنی گاڑی ٹکرائی، گاڑی سے اترتے ہی اے سی سمیرا عباس کے شوہر نے مجھ پر تشدد کیا، دیگر گاڑیوں میں آئے افراد نے بھی باارادہ قتل مجھ پر تشدد کیا، ملزمان مجھ سے موبائل فون اور گاڑی کی چابیاں بھی لے گئے۔

ایف آئی آر میں مدعی ںے کہا کہ اے سی سمیرا صباء انتخابات میں میرے حلقے میں بطور آر او ذمہ داریاں انجام دے رہی تھی، خاتون اے سی اور ان کے شوہر نے میرا مینڈیٹ چوری کیا، سمیرہ صباء کے شوہر نے مجھ پر من گھڑت ایف آئی آر بھی درج کی تھی، اے سی کے شوہر نے مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی تھی۔

یاد رہے کہ علی زمان ایڈووکیٹ کو تحریک انصاف کی جانب سے پشاور سے صوبائی اسمبلی کا ٹکٹ دیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں