دنیا کی تیز ترین ریڑھی کا عالمی ریکارڈ قائم
میں دنیا میں خود کو سب سے اوپر محسوس کررہا ہوں یہ کہنا مضحکہ خیز لگتا ہے لیکن انوکھا کام کرنے کا احساس ہوتا ہی ایسا ہے
برطانیہ میں مکینک نے موٹر سے چلنے والی دنیا کی تیز ترین ریڑھی تیار کی ہے جس نے نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کرلیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نیویارکشائر سے تعلق رکھنے والے ڈائلن فلپس نے موٹر والی ریڑھی تیار کی ہے جو 52.58 میل فی گھنٹے کی رفتار سے دوڑ سکتی ہے۔
ڈائلن نے گنیز ورلڈ ریکارڈز کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ اس نے یہ باغبانی یا دیگر خارجی کاموں میں استعمال ہونے والے اوزار کو شروع شروع میں تفریح کے لیے بنایا تھا، اسے یہ بعد میں پتہ چلا کہ تیز ترین رفتار والی ریڑھی کے ریکارڈ کا بھی الگ سے ریکارڈ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریڑھی کو تیز رفتاری تک لے جانا ایک غیر آرام دہ اور خوفناک مرحلہ تھا۔ مزید برآں ریڑھی کو تیز رفتار پر لے جاکر آہستہ کرنا بھی تھوڑا مشکل ہے کیونکہ اس کے صرف اگلے حصے میں بریک موجود ہیں۔
ڈائلن کا کہنا تھا کہ یہ چند دوڑوں کے بعد آپ کے اندر درد پیدا کردے گی کیونکہ اس میں کوئی سسپنشن نہیں ہے۔ لہٰذا یہ دوڑتے ہوئے بہت زیادہ ہلے گی اور شدید قسم کے جھٹکے لے گی۔
شہری کا ریکارڈ قائم کرنے کے حوالے سے کہنا تھا کہ میں دنیا میں خود کو سب سے اوپر محسوس کررہا ہوں۔ واقعی یہ ایک شاہکار تخلیق کرنے کے مترادف ہے، یہ کہنا مضحکہ خیز لگتا ہے لیکن انوکھا کام کرنے کا احساس ہوتا ہی ایسا ہے۔