کریبیئن لیگ؛ شاداب خان دوسرے میچ میں بھی مردِ میدان رہے

اسپورٹس ڈیسک  منگل 8 اگست 2017
لیگ اسپنر شاداب خان نے آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو مسلسل دوسرے میچ میں فتح دلائی۔ فوٹو : فیس بک

لیگ اسپنر شاداب خان نے آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو مسلسل دوسرے میچ میں فتح دلائی۔ فوٹو : فیس بک

پورٹ آف اسپین: کریبیئن پریمیئر لیگ میں پاکستانی کرکٹرز کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے۔

لیگ اسپنر شاداب خان نے آل راﺅنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو رائیڈرز کو مسلسل دوسرے میچ میں فتح دلائی اور مردِ میدان قرار پائے۔ ٹرینیڈاڈ کی نپی تلی بولنگ کے باعث سینٹ لوشیا سٹارز کی ٹیم 9 وکٹ پر 118 رنز بنا سکی، آندرے فلیچر 40، ڈیرن سیمی25 جبکہ کامران اکمل 17 رنز بنا کر نمایاں رہے، باقی7 بیٹسمین ڈبل فیگرز میں بھی داخل نہ ہو سکے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : یاسرشاہ نے شاداب خان کواپنے لیے خطرہ قراردینے سےانکارکردیا

کیون کوپر نے3 اور ڈیوائن براوو نے 2 وکٹیں حاصل کیں، شاداب خان نے 4 اوورز میں 16 رنز کے عوض ایک کھلاڑی کو پویلین بھیجا۔ ٹرینیڈاڈ نے 15.4 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر ہدف عبور کر لیا، 75 رنز پر چھٹی وکٹ گرنے کے بعد شاداب نے جیون سیرلز کے ساتھ 45 رنز کی شراکت قائم کرتے ہوئے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : نوجوان بولر شاداب خان نے اپنی پہلی ہی سیریز کو یادگار بنا لیا

شاداب 33 گیندوں پر ایک چھکے اور ایک چوکے کی مدد سے 30 رنز پر ناقابل شکست رہے جب کہ سیرلز 27 رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔