- آئین معطل یا ختم کرنے والا کوئی بھی شخص سنگین غداری کا مرتکب ہے، عمر ایوب
- آئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ کا اعلان کردیا
- آزاد کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی کا نوٹیفکیشن دیکھنے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان
- خواجہ آصف کا ایوب خان پر آرٹیکل 6 لگانے اور لاش پھانسی پر لٹکانے کا مطالبہ
- سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں کام کرنے والے پاکستانی ڈاکٹروں کیلئے خوشخبری
- پاک فوج کے شہدا اور غازی ہمارے قومی ہیرو ہیں، آرمی چیف
- جامعہ کراچی میں فلسطینی مسلمانوں سے اظہاریکجہتی کیلیے ’’دیوار یکجہتی‘‘ قائم
- نان فائلرز کی سمیں بلاک کرنے کیلیے حکومت اور ٹیلی کام کمپنیاں میں گروپ بنانے پر اتفاق
- 40 فیصد کینسر کے کیسز کا تعلق موٹاپے سے ہوتا ہے، تحقیق
- سیکیورٹی خدشات، اڈیالہ جیل میں تین روز تک قیدیوں سے ملاقات پر پابندی
- سندھ میں گندم کی پیداوار 42 لاکھ میٹرک ٹن سے زائد رہی، وزیر خوراک
- انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر گر گئی
- برازیل میں بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتیں 143 ہوگئیں
- ہوائی جہاز میں سامان رکھنے کی جگہ پر مسافر خاتون نے اپنا بستر لگا لیا
- دانتوں کی دوبارہ نشونما کرنے والی دوا کی انسانوں پر آزمائش کا فیصلہ
- یوکرین کا روس پر میزائل حملہ؛ 13 ہلاک اور 31 زخمی
- الیکشن کمیشن کے پی ٹی آئی کے انٹراپارٹی الیکشن پر عائد اعتراضات کی تفصیلات سامنے آگئیں
- غیور کشمیریوں نے الیکشن کا بائیکاٹ کرکے مودی سرکار کے منصوبوں پر پانی پھیر دیا
- وفاقی بجٹ 7 جون کو پیش کیے جانے کا امکان
- آزاد کشمیر میں آٹے و بجلی کی قیمت میں بڑی کمی، وزیراعظم نے 23 ارب روپے کی منظوری دیدی
بالی ووڈ کے مسلم اداکاروں کی غیر مسلم بیویاں
ممبئی: بالی ووڈ میں اکثر ان کہانیوں پر فلمیں بنائی جاتی ہیں جن میں دو الگ مذاہب سے تعلق رکھنے والے لوگ محبت پانے کے لئے اپنے گھر والوں سے بھی بغاوت کر لیتے ہیں لیکن بھارت میں صرف فلموں میں نہیں بلکہ حقیقی طور پر ایسے کئی جوڑے موجود ہیں جنہوں نے اپنے مذہب کے خلاف شادی کی اور آج ایک خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں۔
شاہ رخ خان اور گوری
بالی ووڈ میں رومینٹک کردار نبھانے والے مسلم اداکار شاہ رخ خان کی اپنی زندگی بھی کسی رومانوی فلم سے کم نہیں ہے، وہ سکھ مذہب سے تعلق رکھنے والی اپنی بچپن کی دوست گوری خان سے 1991 میں شادی کے بندھن میں بندھے، مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے کے باوجود دونوں خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں، تاہم ان کے بچوں کا مذہب کیا ہو گا اس بارے میں فی الحال دونوں خاموش ہیں۔
عامر خان اور کرن راؤ
بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان مسلم جب کہ ان کی اہلیہ کرن راؤ ہندو ہیں، دونوں گزشتہ 12 برس سے اپنے اپنے مذہب پر قائم رہ کر خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں، عامر خان کی کرن سے یہ دوسری شادی ہے، اس سے قبل انہوں نے رینا دت سے شادی کی تھی وہ بھی ہندو مت سے تعلق رکھتی تھیں۔
سیف علی خان اور کرینہ کپور
بالی ووڈ کی سب سے خوشگوار جوڑی کی بات کی جائے تو ذہن میں صرف سیف علی خان اور کرینہ کپور کا نام آتا ہے، سیف علی خان مسلم جب کہ کرینہ ہندو ہیں لیکن اس وقت بالی ووڈ میں ان سے زیادہ خوش شاید ہی کوئی اور جوڑی ہے، دونوں کا ایک بیٹا تیمور علی خان ہے جو پیدائش کے فوراً بعد میڈیا سمیت پورے بھارت کی آنکھ کا تارہ بن چکا ہے۔
عرفان خان اور ستاپاسکدار
باصلاحیت اور ورسٹائل اداکار عرفان خان بھی مسلمان ہیں جب کہ ان کی اہلیہ ستاپاسکدارہندو ہیں، دونوں کی محبت کی کہانی دہلی میں نیشنل اسکول آف ڈرامہ میں شروع ہوئی جو بعد ازاں دونوں شادی کے بندھن میں بندھ گئی۔
فردین خان اور نتاشا مادھوانی
بالی ووڈ کے ایک اور مسلم اداکار فردین خان نے ماضی کی معروف اداکارہ ممتاز کی بیٹی نتاشا مادھوانی سے 2005 میں شادی کی جو ہندو مذہب سے تعلق رکھتی ہیں۔
عمران خان اور آوانتیا ملک
اداکارعامر خان کے بھانجے عمران خان نے بھی فلموں میں قسمت آزمائی لیکن اپنے ماموں کی طرح نام کمانے میں کامیاب نہ ہو سکے، مسلم گھرانے میں پیدا ہونے والے عمران خان کی اہلیہ آوانتیکا بھی ہندو ہیں تاہم ان کی ازدواجی زندگی کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔
سہیل خان اور سیما سچ دیو
سلمان خان کے چھوٹے بھائی سہیل خان کی زندگی کی کہانی بڑی فلمی ہے، سیما کے ہندو مذہب سے تعلق کے باعث سہیل کے گھر والے اس شادی کیلئے بالکل بھی راضی نہ تھے لہٰذا انہوں نے بطور ہدایت کار اپنی پہلی فلم ’’پیار کیا تو ڈرنا کیا‘‘ کی ریلیز کے دن بھاگ کر سیما سے شادی کر لی اور آج یہ جوڑی ہنسی خوشی زندگی گزار رہی ہے۔
زائد خان اور ملائکہ پاریکھ
اپنے کزن فردین خان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے بالی ووڈ کے ناکام اداکار زائد خان نے بھی شادی کیلئے ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والی لڑکی ملائکہ پاریکھ کا انتخاب کیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔