- پراپرٹی لیکس نئی بوتل میں پرانی شراب، ہدف آرمی چیف: فیصل واوڈا
- کراچی کے سمندر میں پُراسرار نیلی روشنی کا معمہ کیا ہے؟
- ڈاکٹر اقبال چوہدری کی تعیناتی کے معاملے پر ایچ ای سی اور جامعہ کراچی آمنے سامنے
- بیٹا امریکا میں اور بیٹی میڈیکل کی طالبہ ہے، کراچی میں گرفتار ڈکیت کا انکشاف
- ژوب میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، پاک فوج کے میجر شہید
- آئی ایم ایف کا ٹیکس چھوٹ، مراعات ختم کرنے کا مطالبہ
- خیبرپختونخوا حکومت کا اسکول طالب علموں کو مفت کتابیں اور بیگ دینے کا اعلان
- وفاقی کابینہ نے توشہ خانہ تحائف کے قوانین میں ترامیم کی منظوری دے دی
- پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں آئرلینڈ کو شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی
- اسلام آباد میں شہریوں کو گھر کی دہلیز پر ڈرائیونگ لائسنس بنانے کی سہولت
- ماؤں کے عالمی دن پر نا خلف بیٹے کا ماں پر تشدد
- پنجاب میں چائلڈ لیبر کے سدباب کے لیےکونسل کے قیام پرغور
- بھارتی وزیراعظم، وزرا کے غیرذمہ دارانہ بیانات یکسر مسترد کرتے ہیں، دفترخارجہ
- وفاقی وزارت تعلیم کا اساتذہ کی جدید خطوط پر ٹریننگ کیلیے انقلابی اقدام
- رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں معاشی حالات بہترہوئے، اسٹیٹ بینک
- شاہین آفریدی پیدائشی کپتان ہے، عاطف رانا
- نسٹ کے طلبہ کی تیار کردہ پاکستان کی پہلی ہائی برڈ فارمولا کار کی رونمائی
- عدالتی امور میں مداخلت مسترد، معاملہ قومی سلامتی کا ہے اسے بڑھایا نہ جائے، وفاقی وزرا
- راولپنڈی میں معصوم بچیوں کے ساتھ مبینہ زیادتی میں ملوث دو ملزمان گرفتار
- دکی میں کوئلے کی کان پر دہشت گردوں کے حملے میں چار افراد زخمی
بھارت میں بدمست ہاتھی نے 15 افراد کو کچل ڈالا
نئی دلی: بھارتی ریاست جھاڑ کھنڈ میں 11 جب کہ بہار میں 4 افراد کو موت کے گھاٹ اتارنے والا بدمست ہاتھی تاحال خوف کی علامت بنا ہوا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست بہار میں 4 افراد کو پاؤں تلے کچل کر ہلاک کرنے والا ہاتھی اب ریاست جھاڑ کھنڈ میں داخل ہوکر خون کی ہولی کھیل رہا ہے اور اب تک مجموعی طور پر 15 افراد کو موت کے گھاٹ اتار چکا ہے۔
خوف کی علامت بننے والے ہاتھی سے متعلق ریاست جھاڑ کھنڈ کے محکمہ جنگلات اور جنگلی حیات کے سربراہ ایل آر سنگھ کا کہنا ہے کہ ریاست جھاڑکھنڈ میں ہر سال لگ بھگ 60 افراد کو ہاتھی اپنے پاؤں تلے روند کر مار دیتے ہیں اور موجودہ بدمست قاتل ہاتھی بھی ریاست جھاڑکھنڈ کے حدود میں داخل ہونے سے پہلے ریاست بہار میں 4 لوگوں کو ہلاک کرچکا ہےجب کہ مجموعی طور پر 15 افراد کو اپنے پاؤں کے نیچے کچل کر مار چکا ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: بھارت میں بدمست ہاتھیوں نے ایک ہی خاندان کے 5 افراد کو کچل کر ہلاک کرڈالا
ایل آرسنگھ نے بتایا کہ بدمست ہاتھی کے خوف سے عوام گھروں میں محسور ہوگئے ہیں تاہم ماہرین اور شکاریوں پر مشتمل ایک ٹیم بنادی گئی ہے جس نے تجویز دی ہے کہ ہاتھی کو گھیرے میں لے کر پکڑ لیا جائے گا یا پھر انتہائی قدم اٹھاتے ہوئے اسے ہلاک کردیا جائے گا لیکن یہ قدم آخری چارہ کار کے طور پر اٹھایا جائے گا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: بھارت میں جنونی اوربدمست ہاتھی نے سیکڑوں گھر اور گاڑیاں روند ڈالیں
واضح رہے کہ ایک رپورٹ کے مطابق بھارت میں گزشتہ 3 سال کے دوران 11 سو افراد ہاتھیوں، شیر اور چیتوں کا نشانہ بن کرمارے جا چکے ہیں جب کہ ماہرین کا کہنا ہے کہ عوام کو نقصان پہنچانے والے ہاتھی اپنے گروہ سے بچھڑ جاتے ہیں اور وہ مٹر گشت کرتے ہوئے آبادیوں میں گھس کر لوگوں کو ہلاک کرنے لگتے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔