- ’ڈیزائنر پروٹین‘ نے معذور چوہے کو دوبارہ چلنے کے قابل بنا دیا
- ویڈیو گیم ’ٹیٹرس‘ کا الگورتھم؛ ہوٹلوں میں کمروں کی بکنگ میں مددگار
- جو بائیڈن کی سائیکل وائٹ ہاؤس کےلیے خطرناک قرار
- خود دار بچے نے سرکاری امداد لینے سے انکار کر دیا
- پروٹیز اسپن جال میں الجھنے سے بچنے کیلیے کوشاں
- پی سی بی کا بھارتی نیٹ ورک کے ساتھ نشریاتی حقوق کا3سالہ معاہدہ ہوگا
- بھارت کو کرکٹ ایشیا کپ بوجھ لگنے لگا
- صحت مند رہنے کے رہنما اصول
- جرمنی نے پاکستان کو کورونا رسک والے ممالک میں شامل کردیا
- مودی بلوچستان میں فائدہ اٹھانے، پختونوں میں بے چینی پھیلانے میں مصروف
- خیبر پختونخوا اسمبلی: کرپٹو کرنسی کیلیے متفقہ قرارداد منظور
- ’’ساکہ ننکانہ صاحب‘‘ کی 100 سالہ تقریبات منانے کا فیصلہ
- سندھ بھر میں محکمہ آبپاشی کی زمین سے قبضے ختم کرانے کا حکم
- سیکیورٹی خدشات،الیکشن کمیشن کے باہراحتجاج کاشیڈول تبدیل
- کسٹمزڈیوٹی کی مد میں ماہانہ کروڑوں روپے کا فراڈ
- پاکستان میں سزا کا نظام موجود مگر عملداری کا فقدان ہے، صدر عارف علوی
- FBR کو پہلی ششماہی میں صرف5 فیصد ریونیو گروتھ حاصل
- کراچی کو 65 ملین گیلن یومیہ فراہمی آب کے منصوبے پر کام بند
- مہنگائی ختم کرنے میں وقت لگے گا ،عبدالحفیظ شیخ
- سرکاری قرضوں میں 1 سال کے دوران 3.7 ٹریلین روپے کا اضافہ
ایکشن ہیرو ٹام کروز فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی

مشن امپاسیبل 6 کی شوٹنگ کے دوران ٹام کروز کو پاؤں میں چوٹ لگی۔ فوٹو: فائل
لندن: ہالی ووڈ سپر اسٹار ٹام کروز اپنی نئی آنے والی فلم کی شوٹنگ کے دوران ایک خطرناک اسٹنٹ کرتے ہوئے زخمی ہو گئے۔
ٹام کروز اپنے تمام اسٹنٹس خود کرنے کے لیے مشہور ہیں اور اس بار بھی انہوں نے ایک خطرناک اسٹنٹ کے لئے بلند عمارت سے چھلانگ لگانے کا فیصلہ کیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹام کروز ان دونوں اپنی ایکشن سے بھرپور فلم ’’مشن امپاسیبل 6‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ لندن میں شوٹ ہونے والے ایک سین میں انہیں اونچی عمارت سے دوسری بلڈنگ پر چھلانگ لگانا تھی اور اس کی تمام تر تیاریاں بھی مکمل ہوچکی تھیں لیکن جب ٹام کروز بھاگتے ہوئے آئے اور انہوں نے چھلانگ لگائی تو وہ دوسری بلڈنگ تک نہیں پہنچ سکے اور دیوار سے ٹکرا گئے۔ بعد ازاں ٹام کروز عمارت پر چڑھنے میں تو کامیاب ہو گئے لیکن وہ لنگڑاتے رہے اور ان کے پاؤں میں شدید چوٹیں آئیں، ٹام کروز کی چوٹ کی نوعیت کے بارے میں کوئی اطلاعات موصول نہیں ہو سکی ہیں۔
خیال رہے کہ 55 سالہ ٹام کروز ہالی ووڈ کے ان چند اداکاروں میں سے ایک ہیں جو اپنے اسٹنٹس خود کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ 2011 میں وہ ایک سین کی شوٹنگ کے لیے برج خلیفہ پر خطرناک طریقے سے چڑھ گئے تھے، 2015 میں وہ ایک مسافر طیارے سے لٹک کر شوٹنگ کرتے دکھائی دیے تھے۔ ٹام کروز کی مشن امپاسیبل 6، جولائی 2018 میں سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔