- مکہ مکرمہ میں پیدا ہونے والا بچہ ایک سال بعد والدین کے پاس پاکستان پہنچ گیا
- ملائیشیا میں ضبط طیارے کے مسافر وطن واپس آکر ایک اور مشکل میں پھنس گئے
- ناروے میں کورونا ویکسین لگوانے والے 23 افراد ہلاک
- بلوچستان میں خسرہ کی وباء پھیل گئی، 4 بچے جاں بحق، درجنوں متاثر
- حکومت کے اے ٹی ایم سینیٹ الیکشن ہائی جیک کرنے کی کوشش کررہے ہیں، بلاول
- وزیراعظم کے مؤقف کی وجہ سے کئی ممالک اسرائیل کو تسلیم نہیں کررہے، نورالحق قادری
- بھارت میں بھی کورونا ویکسینیشن کا آغاز
- وفاق اورسندھ حکومت کراچی کی ترقی کیلئے سیاسی اختلاف بالائے طاق رکھنے پرمتفق
- 6 ماہ کے دوران کھربوں روپے کی چائے اور موبائل فون درآمد
- سابق ہم جماعت طالبات کی ’ری یونین پکنک‘ خوفناک حادثے کا شکار، 11 ہلاک
- امریکی دارالحکومت میں تقریب حلف برداری کے دن 20 ہزار فوجی تعینات ہوں گے
- پلوامہ ڈرامے میں بھارت کے ملوث ہونے کے ناقابل تردید شواہد سامنے آگئے
- ملائیشیا میں ضبط پی آئی اے طیارے کے معاملے میں نیا موڑ
- وسطی افریقی جمہوریہ ؛ مسلح جھڑپ میں اقوام متحدہ کے امن مشن کا اہلکار ہلاک
- سونے کی قیمت میں 500 روپے کمی
- کوہ پیماؤں نے پہلی بار موسم سرما میں کے ٹو کو سر کرکے تاریخ رقم کردی
- عالمی سطح پر مربوط کوششوں کی عدم موجودگی نے کورونا وبا کو مزید خراب کردیا، اقوام متحدہ
- الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سےکرانے کی مخالفت کردی
- سراج الحق کی سپریم کورٹ سے براڈ شیٹ کیس پر از خود نوٹس لینے کی اپیل
- سب بھرے پیٹ کی باتیں ہیں
مخصوص لابی نے سینئر فنکاروں کو کاسٹ نہ کرنیکا عہد کر رکھا ہے، میرا

بطورپروڈیوسروڈائریکٹربھی ایک فلم کی کہانی پرکام شروع کردیا ہے،کہانی کی ڈیمانڈ کوسامنے رکھتے ہوئے کام کروں گی،اداکارہ فوٹو : فائل
لاہور: فلم اسٹارمیرا نے کہا ہے کہ مخصوص لابی پاکستان فلم اورسینما انڈسٹری کوایک مرتبہ پھرتباہی کے دہانے پرپہنچانے کے لیے ایسے ہتھکنڈے اپنا رہی ہے، جس سے بہتری نہیں بلکہ صرف نقصان ہوگا۔ مخصوص چہروں کو فلموں، ڈراموں اورٹی وی کمرشلزمیں کاسٹ کرنااس بات کا ثبوت ہیں۔ اگریہ سلسلہ اسی طرح جاری رہا تونئی زندگی پانے والی فلم اورسینما انڈسٹری کودوبارہ برباد ہوتا دیکھنا پڑے گا۔
ان خیالات کا اظہارانھوں نے ’’ایکسپریس‘‘سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ اداکارہ میرا نے کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری کی نئی اننگز کا حوالہ توہرکوئی دیتاہے اورجدید ٹیکنالوجی کی بات بھی کی جاتی ہے لیکن یہ بات کوئی محسوس نہیں کرتا کہ نئی اننگزکا آغازبھی ماضی کی طرح ہی ہورہا ہے۔ جوغلطیاں ماضی میں ہوئیں ، انھی غلطیوں کودہرایا جارہا ہے۔ اگرہم ہالی ووڈ یا بالی ووڈکی طرف دیکھیں تووہاں پرہرفلم میں شاہ رخ، ٹام کروز، عامر، براڈ پٹ سلمان اوراکشے کمار کوسائن نہیں کیا جاتا، وہاں توہردوسری فلم میں کوئی نیا چہرہ ہوتا یا مختلف فنکارکام کرتے دکھائی دیتے ہیں، مگربدقسمتی سے ہمارے ہاں جووجوہات پاکستان فلم انڈسٹری کوبحران کی جانب لے کرگئیں،انھی پرچلتے ہوئے انٹرنیشنل مارکیٹ تک رسائی کی بات کی جارہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ ایک خاص لابی نے سینئرفنکاروں کوکاسٹ نہ کرنے کا ’’عہد‘‘ کررکھا ہے۔ جس کی وجہ سے فلموں کے معیارمیں بہتری نہیں آسکی۔ اگرایسے ہی کام چلتا رہا توپھرنتائج بہت خراب ہوں گے۔ میں سمجھتی ہوں کہ ابھی بھی اگردرست سمت کواپنایا جائے اورمخصوص چہروں کے بجائے اچھے اور باصلاحیت فنکاروں کو مواقع فراہم کیے جائیں تونتائج مثبت ہوں گے۔ایک سوال کے جواب میں اداکارہ میرا نے کہا کہ دو نئے پروجیکٹس پرکام کررہی ہوںِ ، جبکہ بطور پروڈیوسر و ڈائریکٹربھی ایک فلم کی کہانی پرکام شروع کردیا ہے۔ یہ میرے لیے ایک چیلنجنگ کام ہے لیکن اس کوبڑی محنت سے کرنے کا ارادہ ہے۔ جہاں تک بات اس فلم میں خود ایکٹنگ کی ہے توکہانی کی ڈیمانڈ کوسامنے رکھتے ہوئے کام کروں گی، اگرفلم میں کوئی ایسا کردارہوا جومیں کرسکوں توضرور کرون گی، وگرنہ بطورپروڈیوسر اور ڈائریکٹرکام کرنامیری اولین ترجیح ہوگی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔