- یقین ہے اس بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ساتھ لائیں گے؛ بابراعظم
- پاکستانی نوجوان سعودی کمپنیوں کے ساتھ مل کر چھوٹے کاروبار شروع کریں گے، وفاقی وزرا
- سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں بڑا اضافہ
- جنوبی وزیرستان: نابینا شخص کو پانی میں پھینکنے کی ویڈیو وائرل، ٹک ٹاکرز گرفتار
- پنجاب پولیس نے 08 سالہ بچی کو ونی کی بھینٹ چڑھنے سے بچا لیا
- حکومتی پالیسی سے معیشت مستحکم ہو رہی ہے، پرائیویٹ سیکٹر کو آگے آنا ہوگا، وزیر خزانہ
- مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ایئرفورس کے قافلے پر حملہ؛ 1 ہلاک اور 4 زخمی
- پی ٹی آئی کا شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی بنانے کا فیصلہ
- گورنر بلوچستان شیخ جعفر مندوخیل نے عہدے کا حلف اٹھالیا
- کراچی اور لاہور میں ایک پاسپورٹ دفتر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا فیصلہ
- پرویز الٰہی کو جیل سے اسپتال یا گھر منتقل کرنے کی درخواست منظور
- کراچی میں منشیات فروشوں کی فائرنگ سے 2 دوست جاں بحق
- سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں دوسری سیاسی جماعتوں کو دینے کا فیصلہ معطل
- پختونخوا حکومت کاشتکاروں سے 29 ارب روپے کی گندم خریدنے کیلیے تیار
- حماس کی اسرائیلی فورسز پر راکٹوں کی بوچھاڑ، 3 فوجی ہلاک، 11 زخمی
- گندم اسکینڈل؛ کون سی راکٹ سائنس ہے؟
- زہریلے کنکھجورے گردوں کی بیماری کے علاج میں معاون
- ناسا کا چاند پر جدید ریلوے سسٹم بنانے کا منصوبہ
- ایران کے صحرا میں بنایا گیا ویران شہر
- خشک دودھ کی درآمد پر پابندی، امپورٹ ڈیوٹی بڑھانے کا مطالبہ
مال مفت نے بھارتی بورڈ حکام کو بھی’ بے رحم‘ بنا دیا
نئی دہلی: مال مفت نے بھارتی کرکٹ بورڈ حکام کو بھی’ بے رحم‘ بنادیا، دونوں ہاتھ سے مال لٹانے والوں میں بی سی سی آئی سیکریٹری امیتابھ اور خازن انیردھ چوہدری پیش پیش نکلے، کمیٹی آف ایڈمنسٹریٹرز پہلے ہی سپریم کورٹ سے سب کو گھر بھیجنے کی اجازت مانگ چکی ہے۔
سپریم کورٹ کی مقرر کردہ کمیٹی آف ایڈمنسٹریٹرز نے اپنی پانچویں اسٹیٹس رپورٹ میں بورڈ حکام کے اخراجات کی مکمل تفصیل ظاہر کردی ہے،اس میں سیکریٹری امیتابھ چوہدری اور خازن انیرودھ کے اخراجات ڈیڑھ کروڑ روپے سے بھی تجاوز کرگئے ہیں۔
گزشتہ اور جاری مالی سال کے دوران رانچی سے تعلق رکھنے والے امیتابھ چوہدری نے 65 لاکھ روپے فضائی سفر اور 42.25 لاکھ روپے ڈی اے، ڈی اے کی مد میں بورڈ سے وصول کیے، اس کے علاوہ ساڑھے 29 لاکھ روپے انھوں نے غیرملکی دوروں کے دوران فارن ایکس چینج کی مدد میں وصول کیے۔ اس دوران ان کا ہوٹلوں میں رہائش کا بل 13.51 لاکھ روپے بنا، صرف ان کے آفس کے اخراجات 4 لاکھ روپے رہے جبکہ امیتابھ نے ڈیڑھ لاکھ کے قریب اضافی بھی وصول کیے۔ اس دوران ان کی جانب سے خرچ کی جانے والی مجموعی رقم ایک کروڑ 56 لاکھ 19 ہزار روپے بنتی ہے۔
اس معاملے میں خازن انیرودھ ان سے بھی آگے رہے، ان کے ایئر ٹکٹ 60 لاکھ 29 ہزار روپے کے رہے جبکہ 75 لاکھ روپے ٹی اے ڈی اے وصول کیا، فارن ایکس چینج کی مد میں 17.64 لاکھ اور ہوٹلوں کا کرایہ 11 لاکھ روپے لیا۔ ’دوسرے اخراجات‘ کی مد میں انھوں نے بورڈ سے 3.41 لاکھ روپے لیے جبکہ ان کے فون اخراجات 2.37 لاکھ روپے تھے، مجموعی طور پر انھوں نے بورڈ کی دولت میں سے ایک کروڑ 71 لاکھ 58 ہزار روپے اڑائے۔ اسی طرح دوسرے سابق اور موجودہ بورڈ حکام کے اخراجات بھی سامنے لائے گئے ہیں۔ یاد رہے کہ کمیٹی آف ایڈمنسٹریٹرز پہلے ہی سپریم کورٹ سے موجودہ حکام کو فارغ کرنے کی اجازت طلب کرچکی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔