- بائیڈن کے صدر بننے سے امریکا کی 230 سالہ تاریخ میں کیا کیا پہلی بار ہوا !
- وفاقی حکومت نے قومی بچت اسکیموں کی شرحِ منافع میں اضافہ کردیا
- آرمی چیف کا سیالکوٹ گیریژن کا دورہ، آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ
- دنیا میں اپنے اتحادیوں سے پیدا ہونے والی دوریاں ختم کریں گے، صدر بائیڈن
- جیولرز اور ڈاکٹرز اپنے کسٹمرز کی مشکوک ٹرانزیکشنز رپورٹ کرنے کے پابند
- ایران کو ختم کرنے کا خواب دیکھنے والے ٹرمپ کا سياسی کيريئر ختم ہوگیا، روحانی
- جوبائیڈن کے ساتھ ملکر پاک امریکا تعلقات کو فروغ دینے کا منتظرہوں، وزیراعظم
- پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ڈومیسٹک سیزن میں آسٹریلوی کھلاڑی کی شرکت
- اسپین کے دارالحکومت میں زوردار دھماکا، 3 افراد ہلاک
- کورونا وبا بے قابو ہونے پر نیدرلینڈ میں کرفیو کا نفاذ
- حکومت کی مدارس کو سیاسی سرگرمیوں سے دور رکھنے کیلئے نئی حکمت عملی تیار
- پشاور میں دہشت گردی کی بڑی کوشش ناکام بنادی گئی
- برطانیہ میں سامنے آنے والی کورونا کی نئی قسم 60 ممالک میں پھیل گئی، عالمی ادارہ صحت
- گوادر ٹیکس فری زون کے لیے مشینری کی درآمد پر ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ
- عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مزید بڑھ گئی
- روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کو تنزلی کا سامنا
- ٹرمپ نے صدارت کے آخری روز ’اپنوں‘ کو نوازنے کی تاریخ رقم کردی
- جوبائیڈن امریکا کے معمر ترین صدر اور کملا ہیرس پہلی خاتون نائب صدر بن گئیں
- جوبائیڈن حکومت نے پاکستان سے تعاون بڑھانے کا عندیہ دے دیا
- پاکستان کا بیلسٹک میزائل شاہین 3 کا کامیاب تجربہ
جھگڑوں سے تنگ آچکی، شوہر سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کرلیا، حمیرا ارشد

اہلیہ کی فیملی مجھے بدنام کررہی ہے، جلد ثبوت میڈیا کو پیش کرونگا، شوہر احمد بٹ۔ فوٹو : فائل
لاہور: معروف گلوکارہ حمیرا ارشد نے اپنے شوہراحمد بٹ سے علیحدگی کا حتمی فیصلہ کرلیا۔
ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ دونوں کے درمیان ایک مرتبہ اختلافات ختم کروانے کے لیے ان کے قریبی عزیزواقارب اوردوست احباب نے پیش رفت شروع کردی ہے، لیکن اس بار گلوکارہ حمیراارشد نے کسی کی ایک نہ سننے کی ٹھان لی ہے۔
دوسری جانب احمد بٹ کی جانب سے کچھ اہم شخصیات نے حمیرا ارشد کوسمجھانے اورصلح کرکے معاملات کورفع دفع کرنے کی تجویزدی ہے، مگرتاحال کوئی مثبت نتیجہ سامنے نہیں آیا۔ اس سلسلے میں جب حمیرا ارشد سے رابطہ کیا گیا توانھوں نے ’’ایکسپریس‘‘ کو بتایا کہ روز روز کے جھگڑے سے بہترہے کہ ایک مرتبہ علیحدگی اختیارکرلی جائے۔ میرے پاس طلاق کے علاوہ اب کوئی دوسرا راست نہیں بچا۔ میں نے احمد کو متعدد بارموقع دیا کہ وہ اپنے آپ کوسدھارلے، لیکن وہ عادت سے مجبورہے۔ اس لیے میں نے عیدالاضحیٰ کے بعد عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
گلوکارہ نے بتایاکہ احمد نے مجھ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی اورمعافی بھی مانگی ہے لیکن میں اس بار کسی بھی طرح کے دھوکہ میں نہیں آنی چاہتی۔ ہمارے آپسی اختلافات میڈیا کے ذریعے پوری دنیا میں پہنچ چکے ہیں۔ میں جہاں بھی جاتی ہوں توایک ہی موضوع زیربحث ہوتا ہے کہ ہمارا جھگڑا ہوا اورطلاق کب ہوگی؟ میں اس حوالے سے لوگوں کو جواب دے دے کرتنگ آچکی ہوں۔ میں ایک گلوکارہ ہوں اور روز، روز کے جھگڑوں سے میرا کام بھی متاثرہوتا ہے۔ اس لیے میں نے اس سفرکومزید آگے نہ بڑھانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں حمیرا ارشد نے کہا کہ ماضی میں کئی بار شدید جھگڑے ہوئے ، لیکن نے ہربار سمجھوتہ کیا اوراحمد کی بہت سی برائیوں کے باوجود اس کے ساتھ زندگی کا سفرجاری رکھا۔ جس کا مقصد صرف ایک ہی تھا کہ میں اپنا گھر برباد نہیں کرنا چاہتی تھی، لیکن ہرکسی کی ایک حد ہوتی ہے، جواب پار ہوچکی ہے۔ اسی لیے اب اس سفرکومزید آگے بڑھانا میرے لیے ممکن نہیں ہے۔ میں نے اپنا فیصلہ اللہ تعالیٰ کی عدالت میں بھیج دیا ہے۔
دوسری جانب جب اس حوالے سے احمد بٹ سے رابطہ کیا گیا توان کا کہنا تھا کہ گزشتہ چھ ماہ سے حمیرا ارشد سے میرا کوئی تعلق نہیں ،تین ماہ قبل میں خلع کے کاغذات پر دستخط کرنے کے بعد اپنے بیٹے کے ساتھ امریکا چلا گیا تھا، جس کے ثبوت بھی موجود ہیں، حمیرا ارشد ،اس کی فیملی اور سخی سرور بٹ جھوٹ بول کر مجھے بدنام کررہے ہیں، جلد بہت اہم ثبوت میڈیا کے سامنے پیش کروںگا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔