- امریکا نے پہلی بار اسرائیل کو گولہ بارود کی فراہمی روک دی
- فیض آباد دھرنا فیصلے پر عمل ہوتا تو 9 مئی کا واقعہ بھی شاید نہ ہوتا،چیف جسٹس
- یقین ہے اس بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ساتھ لائیں گے؛ بابراعظم
- پاکستانی نوجوان سعودی کمپنیوں کے ساتھ مل کر چھوٹے کاروبار شروع کریں گے، وفاقی وزرا
- سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں بڑا اضافہ
- جنوبی وزیرستان: نابینا شخص کو پانی میں پھینکنے کی ویڈیو وائرل، ٹک ٹاکرز گرفتار
- پنجاب پولیس نے 08 سالہ بچی کو ونی کی بھینٹ چڑھنے سے بچا لیا
- حکومتی پالیسی سے معیشت مستحکم ہو رہی ہے، پرائیویٹ سیکٹر کو آگے آنا ہوگا، وزیر خزانہ
- مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ایئرفورس کے قافلے پر حملہ؛ 1 ہلاک اور 4 زخمی
- پی ٹی آئی کا شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی بنانے کا فیصلہ
- گورنر بلوچستان شیخ جعفر مندوخیل نے عہدے کا حلف اٹھالیا
- کراچی اور لاہور میں ایک پاسپورٹ دفتر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا فیصلہ
- پرویز الٰہی کو جیل سے اسپتال یا گھر منتقل کرنے کی درخواست منظور
- کراچی میں منشیات فروشوں کی فائرنگ سے 2 دوست جاں بحق
- سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں دوسری سیاسی جماعتوں کو دینے کا فیصلہ معطل
- پختونخوا حکومت کاشتکاروں سے 29 ارب روپے کی گندم خریدنے کیلیے تیار
- حماس کی اسرائیلی فورسز پر راکٹوں کی بوچھاڑ، 3 فوجی ہلاک، 11 زخمی
- گندم اسکینڈل؛ کون سی راکٹ سائنس ہے؟
- زہریلے کنکھجورے گردوں کی بیماری کے علاج میں معاون
- ناسا کا چاند پر جدید ریلوے سسٹم بنانے کا منصوبہ
دنیا کے عجیب و غریب تہوار اور میلے
کراچی: دنیا بھر میں عجیب و غریب تفریحی میلے اور تہواور منعقد کئے جاتے ہیں۔ ان میں عوام کی تفریح و طبع کا پہلو تو ہوتا ہے لیکن ساتھ ہی ان میں بہت سے دلچسپ پہلو بھی نمایاں ہیں جو اس مقام کی تاریخ کو بھی بیان کرتے ہیں۔
بدصورتی کی ٹرافی
برطانوی علاقے کمبریا میں منہ بدصورت بنانے نے کا ایک مقابلہ ہرسال 15 ستمبر میں کیا جاتا ہے۔ اس میں اکثر بغیر دانتوں والے افراد جیت جاتے ہیں۔
نومولود بچوں کو پھلانگنے کی تقریب
اسپین میں ہر سال بچوں کو پھلانگنے کا تہوار منایا جاتا ہے جسے ’ایل کولاکو‘ کہا جاتا ہے۔ اس میں 12 ماہ سے کم بچوں کو فرش پر آرام دہ گدوں پر لٹایا جاتا ہے۔ اس کے بعد پیلے اور سرخ لباس میں ملبوس ایک شخص کو بطور شیطان یا بلا کے طور پر پیش کیا جاتا ہے جو ایک وقت میں کئی بچوں کو اوپر سے پھلانگ سے گزر جاتا ہے۔
1620 سے یہ میلہ اسپین کے صوبے بارگوس میں جاری ہے لیکن اس کے آغاز کی کوئی تفصیل نہیں ملتی تاہم اس کا مقصد بچوں سے بلائیں اور مصیبتیں اتارنا ہے تاکہ وہ ایک بہتر زندگی گزار سکیں۔
پنیر کے پیچھے لڑھکتے جاؤ
گلوکیسٹر، برطانیہ میں ہرسال موسمِ بہار میں ایک پہاڑی سے پنیر کا ڈبہ لڑھکایا جاتا ہے جس کے پیچھے سینکڑوں افراد بھی اسے قابو کرنے کے لیے پہاڑ سے لڑھکتے جاتے ہیں۔ اس تقریب کو ’کوپر ہِل چیزرولنگ اینڈ ویک‘ کا نام دیا گیا ہے۔
اب دنیا بھر کے لوگ اس مقابلے میں شریک ہوتے ہیں اور اس دوران بہت سے لوگ چوٹیں بھی کھاتے ہیں۔ پہلے پانچ پونڈ پنیر کا ایک ٹکڑا اس میں استعمال کیا جاتا تھا لیکن اب اس کی جگہ فوم کا ایک گول ٹکڑا استعمال کیا جاتا ہے اور جو اسے پہلے گرفت کر لے اسے انعام دیا جاتا ہے۔ تاہم اب بھی لوگوں کو تیزی سے گرانے والے اس مقابلے میں لوگ عدم توازن سے گرتے ہیں اور زخمی ہوتے ہیں جیسا کہ اوپر کی تصویر سے ظاہر ہے۔
اونٹوں کی کُشتی
ترکی میں ہر سال اونٹوں کی کُشتی کرائی جاتی ہے۔ اس میں باری باری دو اونٹوں کو لڑایا جاتا ہے۔ یہاں تک کہ ایک اونٹ تھک کر نیچے گرجاتا ہے یا میدان سے بھاگ جاتا ہے۔
بیگم بھاگ دوڑ
فن لینڈ، آسٹریا، آسٹریلیا، ایسٹونیا اور دیگر علاقوں میں ہر سال بیگم کو پیٹھ پر سوار کر کے دوڑنے کا مقابلہ منعقد کیا جاتا ہے۔ کچھ ممالک میں جیتنے والے کو رقم ملتی ہے جبکہ فن لینڈ میں اسے بیگم کے وزن کے برابر شراب ملتی ہے۔ عموماً دوڑنے کا میدان 253 میٹر طویل ہوتا ہے۔ دو راستے خشک اور ایک راستہ پانی سے بھرا ہوتا ہے اور شریک کی کم سے کم عمر 17 سال معین کی جاتی ہے۔
شبِ گاجر
میکسیکور میں ہر سال 23 دسمبر کو اوکساکا کے علاقے میں کسان اور سبزی فروش غیرمعمولی طور پر بڑی گاجروں کو خوبصورت اشکال اور اشیا کی شکل دیتے ہیں۔ یہ رسم 1897 سے اب تک جاری ہے جس میں سب سے بہترین تخلیق کار کو انعام دیا جاتا ہے۔ بعض ماہرین اس سے ایک خوبصورت منظر مثلاً گھر اور دیہات کا ماحول پیش کرتے ہیں۔ اس تہوار کو گاجر کی رات کا کہا جاتا ہے۔
انگوٹھے لڑایئے
عید کے تہواروں میں پاکستان کے شہر کوئٹہ میں انڈے لڑانے کا مقابلہ تو آپ نے دیکھا ہو گا لیکن برطانیہ میں ہر سال 25 اگست کو پاؤں کے انگوٹھے لڑانے کا مقابلہ ہوتا ہے جسے ’ٹوڈیم‘ کہا جاتا ہے۔ اس میں شرکت کی فیس قریباً 200 پاکستانی روپے ہے۔ اس مقابلے میں دو افراد ایک دوسرے کے مخالف بیٹھتے ہیں اور انگوٹھے کو گرفت میں لے کر دھکیلنے کی کوشش کرتے ہیں جس کا انگوٹھا فریم سے ٹکرا جائے یا باہر آ جائے وہ مقابلہ ہار جاتا ہے۔ اس کی رقم کئی فلاحی اداروں کو دی جاتی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔