ہزارہ کمیونٹی کاقتل عام فوری بند کرایا جائے، الطاف حسین

ایکسپریس ڈیسک  پير 18 فروری 2013
کراچی کے مسئلے پرشورمچانے والی جماعتیں کوئٹہ میں قتل عام پرکیوں خامو ش ہیں؟۔ فوٹو: فائل

کراچی کے مسئلے پرشورمچانے والی جماعتیں کوئٹہ میں قتل عام پرکیوں خامو ش ہیں؟۔ فوٹو: فائل

لندن: متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے سانحہ کوئٹہ کو24گھنٹے گزرجانے کے باوجوداب تک سانحے کے ذمہ داردہشت گردوںکیخلاف کسی قسم کی کارروائی نہ کیے جانے پرسخت افسوس کااظہارکیاہے اورمطالبہ کیاہے کہ سانحۂ کوئٹہ کے ذمے دارعناصرکیخلاف فوری کارروائی کی جائے اورہزارہ کمیونٹی کی نسل کشی بندکی جائے۔

اپنے بیان میں الطاف حسین نے کہاکہ تمام ترحکومتی یقین دہانیوں کے باوجود سانحہ علمدار روڈکے ذمے داردہشت گردوں کیخلاف بھی کوئی کارروائی نہیں کی گئی تھی،خفیہ تحقیقاتی ادارے قانون نافذکرنے والے ادارو ں کے ساتھ مل کردہشت گردوں کی کمین گاہوں پر کارروائی کریں۔ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے ارکان سے فون پرگفتگوکرتے ہوئے الطاف حسین نے کہاکہ کراچی کے مسئلے پرواویلا کرنے والی سیاسی ومذہبی جماعتوںکوکوئٹہ میں بے گناہ ہزارہ کمیونٹی کا قتل عام کیوں دکھائی نہیں دیتااوروہ ہزارہ کمیونٹی کے قتل عام پرکیوں خاموش ہیں؟

ملک کی بیشترسیاسی ومذہبی جماعتیں کراچی کے مسئلے پرتو تین تین روزہ کانفرنسوں اورمارچ کاانعقاد کرکے اپنی سیاسی دکانیں چمکاتی ہیں لیکن انہیں کوئٹہ میں ہزارہ کمیونٹی کاقتل عام کیوں دکھائی نہیں دیتا،یہ جماعتیں بے گناہ شہریوں کے سفاکانہ قتل کے جرم میں برابر کی شریک ہیں۔الطاف حسین نے معروف شیعہ عالم دین علامہ عباس کمیلی سے ٹیلی فون پرگفتگوکرتے ہوئے سانحہ کوئٹہ پر تعزیت کااظہار کیاارکہاکہ قوم بالخصوص نوجوانوں کومفادپرست سیاستدانوں اور احترام انسانیت پر یقین رکھنے والوں میں تمیزکرناچاہیے اورہزارہ کمیونٹی کی نسل کشی کے عمل پر مجرمانہ خاموشی اختیار کرنے والی سیاسی ومذہبی جماعتوں کامکمل بائیکاٹ کرناچاہیے۔

4

ہم کوئٹہ،کراچی ،حیدر آباد اور ملک کے دیگر حصوں میں اہل تشیع حضرات کے سفا کانہ قتل کی سخت ترین مذمت کر تے ہیں،اس قتل عام پرمیر ادل خون کے آنسورورہاہے۔عباس کمیلی نے الطاف حسین کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ آپ پاکستان کے واحد رہنماہیں جومظالم کے خلا ف کھل کر آواز بلندکر تے ہیں اور نتائج کی پرواکیے بغیرحق پرستانہ مؤ قف اختیارکرتے رہے ہیں، ہم آپ کے حق پرستانہ کر دارکو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

ایم کیوایم کے اعلامیے کے مطابق الطاف حسین نے معروف عالم دین اور متحدہ بین المسلمین کے صدر مولاناتنویرالحق تھانوی سے فون پر گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ کوئٹہ میں ہزارہ کمیونٹی کاسفاکانہ قتل عام کھلی دہشتگردی ہے ، انسانیت پریقین رکھنے والے ہرفردکواس سفاکیت پر شدیدمذمت کرنی چاہیے،دہشتگردی کے واقعات اورملک میں اہل تشیع افرادکاقتل انسانیت کاقتل ہے۔مولانا تنویرالحق تھانوی نے کہاکہ متحدہ بین المسلمین فورم کے تمام علمائے کرام اس قتل عام کوپاکستان کے خلاف سازش تصورکرتے ہیں، انھوں نے اتحادبین المسلمین کی کوششوں پرالطاف حسین کوخراج تحسین پیش کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔