- بلدیہ پلازہ میں بیٹھے وکلا کمرے کا ماہانہ کرایہ 55 روپے دیتے ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان
- انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا
- کچے کے ڈاکوؤں سے رابطے رکھنے والے 78 پولیس اہلکاروں کا کراچی تبادلہ
- ایک ہفتے کے دوران 15 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں
- چینائی میں پاکستانی 19 سالہ عائشہ کو بھارتی شخص کا دل لگادیا گیا
- ڈی جی ایس بی سی اے نے سنگین الزامات کا سامنا کرنے والے افسر کو اپنا اسسٹنٹ مقرر کردیا
- مفاہمت یا مزاحمت، اب ن لیگ کا بیانیہ وہی ہوگا جو نواز شریف دیں گے، رانا ثنا
- پی ایس کیو سی اے کے عملے کی ہڑتال، بندرگاہ پر سیکڑوں کنٹینرپھنس گئے
- ڈھائی گھنٹے میں ہیرے بنانے کا طریقہ دریافت
- پول میں تیزی سے ایک میل فاصلہ طے کرنے کے ریکارڈ کی کوشش
- پروسٹیٹ کینسر کی تشخیص کے لیے نیا ٹیسٹ وضع
- غزہ پالیسی پر امریکی وزارت خارجہ کی خاتون ترجمان نے احتجاجاً استعفی دیدیا
- راولپنڈی: خاکروب کی لیڈی ڈاکٹر کو جنسی ہراساں کرنے اور تیزاب پھینکنے کی دھمکی
- یومِ مزدور: سندھ میں یکم مئی کو عام تعطیل کا اعلان
- منفی پروپیگنڈا ہمیں ملک کی ترقی کے اقدامات سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
- پاکستان میں افغانستان سے لائے غیر ملکی اسلحے کے استعمال کے ثبوت پھر منظرِ عام پر
- بھارتی ٹیم کے ہیڈکوچ کی ووٹ کاسٹ کرنے کی ویڈیو وائرل
- وزیرداخلہ کا غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف آپریشن تیز کرنے کا حکم
- سندھ حکومت نے 54 نجی اسکولوں کی رجسٹریشن روک دی
- عدت پوری کیے بغیر بیوی کی بہن سے شادی غیر قانونی قرار
پاکستانی قوم نے جس طرح خوش آمدید کہا وہ مثالی ہے، پال کالنگ ووڈ
لاہور: سابق انگلش کپتان پال کالنگ وڈ کا کہنا ہے کہ پاکستانی قوم نے جس طرح ورلڈ الیون کو خوش آمدید کہا وہ مثالی ہے اور پاکستانی شائقین کے سامنے کھیلنے کا ہمیشہ ہی لطف آیا جب کہ تمیم اقبال نے کہا پاکستان میں سیکیورٹی بہت بہترین ہے۔
ورلڈ الیون کے کھلاڑیوں تمیم اقبال اور پال کالنگ وڈ نے میچ کے بعد پریس کانفرنس کی جس میں سابق انگلش کپتان پال کالنگ وڈ کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم نے جس طرح ورلڈ الیون کو خوش آمدید کہا وہ مثالی ہے، ورلڈ الیون کے کھلاڑیوں کو یکجا ہونے میں مشکلات ہوئیں لیکن پاکستانی کراوڈ کے سامنے کھیلنے کا ہمیشہ ہی لطف آیا ہے، 2005 میں لاہور میں میری کارکردگی بہت شاندار رہی۔
پال کالنگ وڈ نے کہا کہ میں 2011 میں ریٹائر ہونے کے باجود کھیل سے لطف اندوز ہو رہا ہوں جب کہ سیموئیل بدری کی ٹیم میں شمولیت سے کمبی نیشن بہتر ہو گا اور دوسرے میچ میں کامیابی حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔
دوسری جانب بنگلادیشی اوپنر تمیم اقبال کا کہنا تھا کہ تیسری مرتبہ پاکستان آیا ہوں، یہاں آکر ہمیشہ بہت اچھا لگا اور پاکستان میں سیکیورٹی بہت بہترین ہے جب کہ میرے خیال میں ہماری باولنگ نے 20 سے 25 رنز زیادہ دیے، آغاز اچھا تھا لیکن ایک اوور میں دونوں اوپنرز کے آوٹ ہونے سے مشکل پیدا ہوئیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔