- عامر جمال کا ورکشائر کے ساتھ معاہدہ، ٹی 20 بلاسٹ بھی کھیلیں گے
- پٹرولیم سیلرز ایسوسی ایشن نے پمپس بند کرنیکی دھمکی دیدی
- سیلز سسٹم تنصیب میں تاخیر پر ان پُٹ ٹیکس ایڈجسٹمنٹ میں کمی
- نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیر خزانہ
- 2023 میں پاکستان کو 2.35 ارب ڈالر فراہم کیے، ایشیائی بینک
- بجلی مزید 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
- روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس، مارچ تک ترسیلات زر 7.660 ارب ڈالر ریکارڈ
- پٹرول، ڈیزل سستا ہونے کا امکان
- اسٹیٹ بینک کی مارکیٹ سے ریکارڈ 4.2 ارب ڈالر کی خریداری
- غزوۂ احد ایک معرکۂ عظیم
- موت کو سمجھے ہےغافل اختتامِ زندگی۔۔۔ !
- کراچی میں مرکزی مویشی منڈی کب اور کہاں سجے گی؟
- پاکستان ویسٹ انڈیز ویمن ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا
- اسحاق ڈار کی پی ٹی آئی کو ساتھ کام کرنے کی پیش کش
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کی ٹرافی پاکستان پہنچ گئی، اسلام آباد میں رونمائی
- وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
- برطانیہ کا ایرانی ڈرون انڈسٹری پر نئی پابندیوں کا اعلان
- سزا اور جزا کے بغیر سرکاری محکموں میں اصلاحات ممکن نہیں، وزیر اعظم
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پاکستان کو مسلسل دوسری شکست
- حماس کی قید میں موجود اسرائیلی یرغمالی کی نئی ویڈیو جاری
پاکستان نے سری لنکا کو چوتھے ون ڈے میں بھی شکست دے دی
شارجہ: پاکستان نے سری لنکا کو چوتھے ایک روزہ میچ میں بھی شکست دے کر سیریز میں 0-4 کی برتری حاصل کرلی۔
شارجہ میں کھیلے گئے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے چوتھے میچ میں سری لنکا کی پوری ٹیم 44 ویں اوور میں 173 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی جس کے جواب میں قومی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 39ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔
قومی ٹیم کی جانب فخر زمان اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا تاہم ڈیبیو میچ میں سنچری بنانے کا اعزاز حاصل کرنے والے امام صرف 2 رنز پر پویلین واپس لوٹ گئے جس کے بعد بابر اعظم نے فخرزمان کا ساتھ دیا لیکن فخر بھی متاثر کن کارکردی دکھانے میں ناکام رہے اور صرف 17 رنز پر آؤٹ ہوگئے جب کہ محمد حفیظ بھی 9 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔
بابر اعظم اور شعیب ملک نے چوتھی وکٹ کیلیے 119 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم کی، دونوں کھلاڑی 69،69 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
اس سے قبل سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اننگز کا آغاز ڈک ویلا اور اپل تھرنگا نے کیا، دونوں اوپنرز خاص کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکے اور صرف 2 رنز کے مجموعی اسکور پر اپل تھرنگا بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے جب کہ کچھ ہی دیر بعد ڈک ویلا بھی 30 کے مجموعی اسکور پر 22 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
اوپنرز کے آؤٹ ہونے کے بعد دنیش چندیمل نے ٹیم کا اسکور آگے بڑھانے کی کوشش کی تاہم وہ رن لینے کی کوشش میں سرفراز کے ہاتھوں رن آؤٹ ہوگئے جب کہ نئے آنے والے بیٹسمن سماراوکراما ڈک پر ہی وکٹ گنوا بیٹھے۔سری لنکا کی پانچویں وکٹ اس وقت گری جب حسن علی کی گیند پر سری وردانے عثمان خان کو کیچ دے بیٹھے۔
Sri Lanka struggle to 173 all out in Sharjah, Thirimanne's 62 the cornerstone of the innings. Will it be an easy chase for Pakistan? #PAKvSL pic.twitter.com/FpWVUSNwVX
— ICC (@ICC) October 20, 2017
کچھ ہی دیر بعد پرسانا شاداب کی گیند پر بولڈ ہوگئے جب کہ تھسارا پریرا بھی صفر پر ہی پویلین واپس لوٹ گئے،سری لنکا کی جانب سے تھرمانے کے علاوہ کوئی بھی بلے باز خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکا انہوں نے سب سے زیادہ 62 رنز بنائے اور عماد وسیم کا شکار ہوئے جب کہ لکمل 23 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان کی جانب سے حسن علی نے 3 ، عماد وسیم اور شاداب خان نے 2 ،2 جب کہ جنید خان اور عثمان شنواری نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
.@usmanshinwari6 is set to make his ODI debut today. He is 216th ODI Player of Pakistan pic.twitter.com/c2dgiIlAMG
— PCB Official (@TheRealPCB) October 20, 2017
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔