خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ، پاکستان میں پٹرولیم نرخ بڑھنے کا امکان

این این آئی  اتوار 29 اکتوبر 2017
امریکی خام تیل کی قیمت 2 ڈالر 43 سینٹس اضافے سے 53 ڈالر 90 سینٹس فی بیرل کی سطح پر پہنچ چکی ہے۔ فوٹو: فائل

امریکی خام تیل کی قیمت 2 ڈالر 43 سینٹس اضافے سے 53 ڈالر 90 سینٹس فی بیرل کی سطح پر پہنچ چکی ہے۔ فوٹو: فائل

لاہور: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے رجحان کے باعث پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اضافے کے سبب اس بات کا امکان ہے کہ حکومت پٹرول کی قیمت میں ڈیڑھ روپے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل میں2  روپے فی لیٹر کا اضافہ کرسکتی ہے۔

واضح رہے کہ صرف ایک ہفتے کے دوران برطانوی خام تیل کی قیمت 2 ڈالر 24 سینٹس کے اضافے سے 60ڈالر 44سینٹس فی بیرل اور امریکی خام تیل کی قیمت 2 ڈالر 43 سینٹس اضافے سے 53 ڈالر 90 سینٹس فی بیرل کی سطح پر پہنچ چکی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔