- طالبان نے بشام حملے میں افغان شہریوں کے ملوث ہونے کا دعویٰ مسترد کردیا
- ہنی ٹریپ کا شکار واپڈا کا سابق افسر کچے کے ڈاکوؤں کی حراست میں جاں بحق
- پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو مکمل سائیڈ لائن کردیا
- پروازوں کی بروقت روانگی میں فلائی جناح ایک بار پھر بازی لے گئی
- عالمی بینک کی معاشی استحکام کے لیے پاکستان کو مکمل حمایت کی یقین دہانی
- سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 6 دہشت گرد ہلاک
- وزیراعظم کا ملک میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور میں سفاک ماموں نے بھانجے کو ذبح کردیا
- 9 مئی کے ذمہ داران کو قانون کے مطابق جوابدہ ٹھہرانا چاہیے، صدر
- وزیراعلیٰ پنجاب کی وکلا کے خلاف طاقت استعمال نہ کرنے کی ہدایت
- اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججوں کے خلاف مہم پر توہین عدالت کی کارروائی کیلئے بینچ تشکیل
- پہلے مارشل لا لگانے والے معافی مانگیں پھر نو مئی والے بھی مانگ لیں گے، محمود اچکزئی
- برطانیہ میں خاتون ٹیچر 15 سالہ طالبعلم کیساتھ جنسی تعلق پر گرفتار
- کراچی میں گرمی کی لہر، مئی کے اوسط درجہ حرارت کا ریکارڈ ٹوٹ گیا
- زرمبادلہ کی مارکیٹوں میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مستحکم
- سائفر کیس: انٹرنیٹ پرموجود لیکڈ آڈیوز کو درست نہیں مانتا، جسٹس گل حسن اورنگزیب
- عمران خان نے چئیرمین پی اے سی کے لیے وقاص اکرم کے نام کی منظوری دیدی
- سوال پسند نہ آنے پر شیرافضل مروت کے ساتھیوں کا صحافی پر تشدد
- مالی سال 25-2024کا بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کیے جانے کا امکان
- کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے نئی ویکسین کی آزمائش
سعودی عرب میں خواتین کے باسکٹ بال ٹورنامنٹ کی تیاریاں
مناما: سعودی عرب میں اصلاحات کا سلسلہ جاری ہے اور پہلی مرتبہ خواتین کی باسکٹ بال چیمپئن شپ کی منظوری دے دی گئی ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے سعودی عرب کی شوریٰ کونسل کی رکن لینا المائینہ کا کہنا تھا کہ وزارت صحت کی اسپورٹس اتھارٹی کی جانب سے سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ویمن اسپورٹس چیمپئن شپ کی اجازت دینے پر حکام کی شکرگزار ہیں، ایسی غیرنصابی سرگرمیوں سے خواتین میں تیزی سے پھیلنے والے چھاتی کے کینسر سے بچاؤ میں بھی مدد ملے گی۔
چیمپئن شپ کے حوالے سے بتاتے ہوئے لینا المائینہ کا کہنا تھا کہ جدہ کی دارالحکمۃ یونیورسٹی کی جانب سے کنگ عبداللہ اسپورٹس سٹی میں باسکٹ بال کی ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی۔ چیمپئن شپ کے دوران کنگ عبداللہ اسپورٹس سٹی میں مرد حضرات کا داخلہ سختی سے بند ہوگا۔ خواتین کے ٹورنامنٹ میں تماشائی بھی صرف خواتین ہی ہوں گی، ٹورنامنٹ کے ٹکٹ 100 سعودی ریال میں دستیاب ہوں گے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے نئی اصلاحات کی جارہی ہیں جن میں پہلے مرحلے میں خواتین کو گاڑٰی چلانے اور پھر انہیں اسٹیڈیم میں ہونے والے میچز دیکھنے کی اجازت دی گئی اور اب خواتین کو باسکٹ بال چیمپئن شپ کی اجازت بھی دے دی گئی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔