- غزہ میں اسرائیل کی جارحیت جاری رہی تو جنگ بندی معاہدہ نہیں ہوگا، حماس
- اسٹیل ٹاؤن میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری کا قتل معمہ بن گیا
- لاہور؛ ضلعی انتظامیہ اور تندور مالکان کے مذاکرات کامیاب، ہڑتال موخر
- وزیراعظم کا 9 مئی کو شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تقریب کے انعقاد کا فیصلہ
- موبائل سموں کی بندش کے معاملے پر موبائل کمپنیز اور ایف بی آر میں ڈیڈ لاک
- 25 ارب کے ٹریک اینڈ ٹریس ٹیکس سسٹم کی ناکامی کے ذمہ داروں کا تعین ہوگیا
- وزیر داخلہ کا ملتان کچہری چوک نادرا سینٹر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
- بلوچستان کے مستقبل پر تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کرینگے، آصف زرداری
- وزیراعظم کا یو اے ای کے صدر سے ٹیلیفونک رابطہ، جلد ملاقات پر اتفاق
- انفرااسٹرکچر اور اساتذہ کی کمی کالجوں میں چار سالہ پروگرام میں رکاوٹ ہے، وائس چانسلرز
- توشہ خانہ کیس کی نئی انکوائری کیخلاف عمران خان اور بشری بی بی کی درخواستیں سماعت کیلیے مقرر
- فاسٹ ٹریک پاسپورٹ بنوانے کی فیس میں اضافہ
- پیوٹن نے مزید 6 سال کیلئے روس کے صدر کی حیثیت سے حلف اٹھالیا
- سعودی وفد کے سربراہ سے کابینہ کی تعریف سن کر دل باغ باغ ہوگیا، وزیر اعظم
- روس میں ایک فوجی اہلکار سمیت دو امریکی شہری گرفتار
- پاسکو کی گندم خریداری کا ہدف 14 لاکھ ٹن سے 18 لاکھ ٹن کرنے کی منظوری
- نگراں دور میں گندم درآمد کی مکمل ذمہ داری لیتا ہوں، انوار الحق کاکڑ
- ایم کیوایم پاکستان نے پیپلزپارٹی سے 14 قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ مانگ لی
- پاک-ایران گیس پائپ لائن پر ہر فیصلہ پاکستان کے مفاد میں کیا جائے گا، نائب وزیراعظم
- ڈالر کے انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ ریٹ کم ہوگئے
حکومتی دھمکیوں اوردباؤ کی بنا پر طارق ملک نے چیرمین نادرا کے عہدے سے استعفیٰ دیا، عمران خان
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ انگوٹھوں کی تصدیق کے معاملے پر چیرمین نادرا طارق ملک کو حکومتی اراکین کی جانب سے اتنی دھمکیاں اوردباؤ ڈالا گیا کہ وہ استعفیٰ دینے پر مجبور ہوگئے اور اس پر جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے بھی کہاکہ طارق ملک کو بدنیتی کی وجہ سے عہدے سے ہٹایا گیا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خا ن نے کہاکہ حکومت کی جانب تعینات کئے جانے والے نئے چیرمین نادرا کہتے ہیں کسی کے ہاتھ پر مہندی لگی ہو تو اس کے انگوٹھے کے نشان کی تصدیق نہیں ہوسکتی۔ میں ان سے پوچھتا ہوں کہ ایک حلقے میں کتنے ووٹرز ایسے ہوں گے جنہوں نے اپنے ہاتھ پر مہندی لگائی ہوئی تھی جس کی وجہ سے انہیں مشکلات پیش آرہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ واضح ہوگیا ہے کہ حکومت کیا سوچ کر نادرا کے نئے چیرمین کو لائی ہے، چیف جسٹس اس تمام معاملے کا نوٹس لیں، ہم حکومت گرانے کی کوئی کوشش نہیں کریں گے لیکن اگر ووٹوں کی تصدیق اور دیگر معاملات ٹھیک نہ ہوئے تو حکومت کو کسی صورت چھوڑیں گے بھی نہیں،پاکستان میں دھاندلی سیکھے بغیر کوئی امیدوار انتخابات میں کامیابی حاصل نہیں کرسکتا اورعام انتخابات میں الیکشن کمیشن نیوٹرل نہیں بلکہ میچ فکسنگ میں ملوث تھا۔
طالبان سے مذاکرات کے حوالے سے عمران خان کا کہنا تھا کہ 9 ستمبر کو ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں امریکا کی حمایتی جماعتوں نے بھی مذاکرات کا فیصلہ کیا تھا، نواز شریف آل پارٹیز کانفرنس بلا کر بتائیں کہ مذاکرات کا کیا بنا، وزیر داخلہ کہتے ہیں مذاکرات درست سمت بڑھ رہے تھے لیکن امریکی ڈرون حملے کی وجہ سے ناکام ہوگئے۔ لیکن اس کے بعد وزیراعظم نے امریکا سے ڈرون حملے بند کرانے کے لئے کیا اقدامات کئے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے ایسا لگ رہا ہے کہ حکومت کی جانب سے مذاکرات نہ کرنے کا کھیل کھیلا جارہا ہے جب کہ اس حوالے سے مولانا سمیع الحق بھی کہہ چکےہیں حکومت مذاکرات کے لئے سنجیدہ نہیں ہے، ملک میں ایک مہم چل رہی ہے جس کے تحت پاکستان کو مسلسل اس جنگ میں ملوث رکھا جارہا ہے، جو لوگ امن کی بات کرتے ہیں انہیں طالبان اور آپریشن کی بات کرنے والوں کو لبرل کہا جاتا ہے۔
عالمی ادارہ صحت کی جانب سے پشاور کو پولیو کا گڑہ قرار دیئے جانے سے متعلق ایک سوال پر عمران خان کا کہنا تھا کہ پولیو بہت بڑا مسئلہ ہے اور یہ پچھلے 6 مہینوں سے نہیں کئی سالوں سے بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں پولیو کی شرح میں اضافے میں تھوڑا بہت شکیل آفریدی کا بھی ہاتھ ہے۔ امریکا کی جانب سے جاسوسی کے لئے ہیلتھ ورکرز کو استعمال کرنے کے بعد پولیو ٹیموں پر حملے اس کا رد عمل ہیں لیکن اب دھمکیوں اور خطرات کے باوجود ایک بار پھر پولیو مہم شروع کررہے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔