میرے دور میں عمران فاروق قتل کیس کے ملزموں کو گرفتار نہیں کیا گیا،رحمٰن ملک

مانیٹرنگ ڈیسک  منگل 4 فروری 2014
حکومت مذاکرات کے ذریعے امن قائم کرنے کی کوشش پرمبارکبادکی مستحق ہے،سابق وزیرداخلہ۔  فوٹو: پی آئی ڈی

حکومت مذاکرات کے ذریعے امن قائم کرنے کی کوشش پرمبارکبادکی مستحق ہے،سابق وزیرداخلہ۔ فوٹو: پی آئی ڈی

اسلام آ باد: سابق وفاقی وزیر داخلہ سینیٹررحمن ملک نے کہا ہے کہ ان کے دورمیں عمران فاروق قتل کیس کے ملزموں کوگرفتارنہیں کیاگیا۔

حکومت مذاکرات کے ذریعے امن قائم کرنے کی کوشش پرمبارکبادکی مستحق ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس کے باہرمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ حکومت کوطالبان سے بات کیلیے پہلے ان کا نام کالعدم تنظیموں کی لسٹ سے نکالناچاہیے ورنہ کوئی عدالت میں جاکرمذاکراتی عمل کوچیلنج کرسکتا ہے۔انھوں نے کہاکہ الزام ثابت ہونے سے پہلے الطاف حسین کامیڈیاٹرائل نہیںہوناچاہیے، الطاف حسین ایک قومی لیڈرہیں، ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ جب تک جان ہے تب تک میںبولتارہونگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔