مریم نوازشریف کو شدید بخار ہوگیا، سوات کا جلسہ منسوخ

ویب ڈیسک  منگل 22 مارچ 2022
مریم نوازشریف کو تیز بخار ہے جس کی وجہ سے ڈاکٹرز نے انہیں سفرکرنے سے منع کیا ہے ، مریم اورنگزیب فوٹوفائل

مریم نوازشریف کو تیز بخار ہے جس کی وجہ سے ڈاکٹرز نے انہیں سفرکرنے سے منع کیا ہے ، مریم اورنگزیب فوٹوفائل

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کی اچانک طبیعت کی ناسازی کی وجہ سے آج ہونے والا سوات کا جلسہ منسوخ کردیا گیا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نوازشریف کی اچانک طبیعت کی ناسازی کی وجہ سے آج منگل کو سوات کا جلسہ منسوخ کردیا گیا ہے۔

ترجمان مسلم لیگ (ن) نے کہا مریم نوازشریف کو تیز بخار ہے جس کی وجہ سے ڈاکٹرز نے انہیں سفرکرنے سے منع کیا ہے، خیبرپختونخوا خاص طور پر اہل سوات سے معذرت خواہ ہیں، مریم نواز شریف کو اعتماد ہے کہ خیبرپختونخوا کے عوام بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں شیر کے نشان پر مہرلگائیں گے۔

مریم اورنگزیب نے کہا پاکستان مسلم لیگ (ن) کے عہدیداروں اور کارکنان کے لیے مریم نوازشریف نے نیک تمناؤں کا پیغام دیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدرانجینئر امیرمقام، عہدیداروں اور کارکنان کے جذبوں اور محنت کو سلام پیش کرتے ہیں اور آپ سے مریم نوازشریف کی صحت یابی کے لئے دعا کی اپیل کرتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔