لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

ویب ڈیسک  جمعـء 25 اپريل 2014
زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔  فوٹو؛فائل

زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔ فوٹو؛فائل

لاہور: شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور، شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلے کے بعد لوگ اپنے گھروں، دفاتر اور اسکولوں سے باہر آگئے اور کلمہ طیبہ کا ورد شروع کر دیا تاہم زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔

پشاور زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.4 ریکارڈ کی گئی جب کہ اس کا مرکز فاٹا میں پارا چنار کے سے 5 کلو میٹر دور تھا اور زمین میں اس کی گہرائی 210 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔