چمن میں بیٹے نے فائرنگ کر کے سوتیلی ماں اور 2 بہنوں کو قتل کر دیا

ویب ڈیسک  جمعرات 21 اگست 2014
 تاہم ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار کارروائیوں کا آغاز کر دیا ہے، پولیس۔ فوٹو: رائٹرز/فائل

تاہم ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار کارروائیوں کا آغاز کر دیا ہے، پولیس۔ فوٹو: رائٹرز/فائل

چمن: کلی صالح زئی میں نوجوان نے فائرنگ کر کے سوتیلی ماں اور 2 بہنوں کو قتل کر دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لیویز حکام کا کہنا ہے کہ چمن کے علاقے کلی صالح زئی میں نوجوان نے فائرنگ کر کے سوتیلی ماں اور 2 بہنوں کو قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔  امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے تینوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے تاہم ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار کارروائیوں کا آغاز کر دیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔