ایفی ڈرین کوٹہ کیس؛ اے این ایف حکام کو 28 اگست تک ریکارڈ پیش کرنے کا حکم

ویب ڈیسک  پير 25 اگست 2014
ایفی ڈرین کیس میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی موسیٰ گیلانی، سابق وفاقی وزیر صحت مخدوم شہاب الدین، سیکریٹری صحت خوشنود لاشاری سمیت کے اہم شخصیات نامزد ہیں. فوٹو : فائل

ایفی ڈرین کیس میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی موسیٰ گیلانی، سابق وفاقی وزیر صحت مخدوم شہاب الدین، سیکریٹری صحت خوشنود لاشاری سمیت کے اہم شخصیات نامزد ہیں. فوٹو : فائل

راولپنڈی: انسداد منشیات کی عدالت نے ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں اے این ایف حکام کو 28 اگست تک ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دے دیا. 

راولپنڈی کی انسداد منشیات عدالت کے جج اختر بہادر نے ایفی ڈرین کوٹہ کیس کی سماعت کی تاہم  کیس کے ایک ملزم  سراج کی عدم حاضری کے باعث ملزمان پر فرد جرم عائد نہ کی جاسکی، سماعت کے دوران حنیف عباسی کی جانب سے ان کے وکیل نے اپنے موکل کی بریت کی درخواست دائر کی، جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ حنیف عباسی کو اس معاملے میں بلاوجہ ملوث کیا گیا حالانکہ ان کے خلاف کوئی ثبوت موجود نہیں، اس لئے عدالت سے استدعا ہے کہ ان کے موکل کو بری کیا جائے۔ جس پر عدالت نے اے این ایف حکام کو 28 اگست تک ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ ایفی ڈرین کیس میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی موسیٰ گیلانی، سابق وفاقی وزیر صحت مخدوم شہاب الدین، سیکریٹری صصحت خوشنود لاشاری سمیت کے اہم شخصیات نامزد ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔