بلوچستان کے ضلع مچھ میں ٹریفک حادثہ، 6 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک  جمعرات 25 دسمبر 2014
جاں بحق ہونے والوں میں 3 خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہے  ۔فوٹو: فائل

جاں بحق ہونے والوں میں 3 خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہے ۔فوٹو: فائل

مچھ: قومی شاہراہ پر  کار اور آئل ٹینکر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان کے ضلع مجھ میں قومی شاہراہ ہر کار اور مخالف سمت سے آنے والے ٹینکر کے درمیان ٹکر ہوگئی جس کے نتیجے مں 6 افرادموقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں 3 خواتین اور ایک بچہ بھی  شامل ہے،لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جنہیں ضابطے کی کارروائی کے بعد لاشوں کو لواحقین کے حوالے کردیا گیا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔