شمالی وزیرستان میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے 35 دہشت گرد ہلاک

ویب ڈیسک  اتوار 25 جنوری 2015
جوہری طیاروں کی بمباری میں دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانوں کو بھی تباہ کردیا گیا۔  فوٹو: فائل

جوہری طیاروں کی بمباری میں دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانوں کو بھی تباہ کردیا گیا۔ فوٹو: فائل

میرانشاہ: شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے جیٹ طیاروں کی بمباری سے غیر ملکیوں سمیت 35 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فضائی کارروائی شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں کی گئی اور جیٹ طیاروں کی بمباری میں 35 دہشت گرد ہلاک ہوئے، ہلاک دہشت گردوں میں کئی غیر ملکی دہشت گرد بھی شامل ہیں جب کہ فضائی کارروائی میں دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانوں کو بھی تباہ کردیا گیا۔

واضح رہے کہ شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ’’ضرب عضب‘‘ کامیابی سے جاری ہے اور جیٹ طیاروں کی بمباری اور شیلنگ میں اب تک سیکڑوں دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوچکے ہیں جب کہ ان کے کئی ٹھکانوں کو بھی تباہ کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔