دشمن ہمیں مذہب اور مسلک کےنام پر لڑارہا ہے، سراج الحق

 اتوار 1 فروری 2015
دہشتگردوں نے امام بارگاہ پر نہیں قوم پر حملہ کیا ہے،
امیرجماعت اسلامی۔ فوٹو: فائل

دہشتگردوں نے امام بارگاہ پر نہیں قوم پر حملہ کیا ہے، امیرجماعت اسلامی۔ فوٹو: فائل

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے دشمن ہمیں مذہب اور مسلک کےنام پر لڑارہا ہے اس لئے قوم کومتحدہونےکی ضرورت ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے شکار پور میں دہشت گردی کی نشانہ بنے والی امام بار گاہ کے دورے کے موقع پر  کہا کہ دہشتگردوں نے امام بارگاہ پر نہیں قوم پر حملہ کیا ہے، عوام میں شدید اضطراب پایا جاتا ہے اس لئے حکمران عوام کے درمیان کھڑے ہوکر ان کا درد محسوس کریں، شکار پور جیسے علاقے میں 4 حملے حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دشمن ہمیں مذہب اورمسلک کےنام پر لڑارہا ہے اس لئے قوم کومتحدہونےکی ضرورت ہے، دہشت گردجن گھروں کوآگ لگارہےہیں ان کی بددعاؤں سےان کےگھربھی محفوظ نہیں رہ سکتے۔

واضح رہے کہ جمعہ کے روز شکارپور میں واقع امام بارگاہ میں دھماکے کے نتیجے میں 58 افراد جاں بحق جب کہ 50 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔