- سندھ ؛ رواں مالی سال کے 10 ماہ میں ترقیاتی بجٹ کا 34 فیصد خرچ ہوسکا
- پنجاب کے اسکولوں میں 16 مئی کو اسٹوڈنٹس کونسل انتخابات کا اعلان
- حکومت کا سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے عبوری فیصلے پر تحفظات کا اظہار
- گونگا بچہ کیوں پیدا کیا؛ طعنوں پر ماں نے بیٹے کو مگرمچھوں کی نہر میں پھینک دیا
- سندھ میں آم کے باغات میں بیماری پھیل گئی
- امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے پی ٹی آئی قیادت کی ملاقات، قانون کی حکمرانی پر گفتگو
- کراچی میں اسٹریٹ کرائم کیلیے آن لائن اسلحہ فراہم کرنے والا گینگ گرفتار
- کراچی میں شہریوں کے تشدد سے 2 ڈکیت ہلاک، ایک شدید زخمی
- صدر ممکت سرکاری دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے
- عوامی مقامات پر لگے چارجنگ اسٹیشنز سے ہوشیار رہیں
- روزمرہ معمولات میں تنہائی کے چند لمحات ذہنی صحت کیلئے ضروری
- برازیلین سپرمین کی سوشل میڈیا پر دھوم
- سعودی ریسٹورینٹ میں کھانا کھانے سے ایک شخص ہلاک؛ 95 کی حالت غیر
- وقاص اکرم کی چیئرمین پی اے سی نامزدگی پر شیر افضل مروت برہم
- گندم اسکینڈل پر انکوائری کب کرنی ہے؟ اسلام آباد ہائیکورٹ کا نیب پراسیکیوٹر سے استفسار
- ایٹمی طاقت رکھنے والے پاکستان نے چوڑیاں نہیں پہن رکھیں؛ فاروق عبداللہ
- جماعت اسلامی کا احتجاجی مظاہرہ، تعلیمی اداروں میں مقابلہ موسیقی منسوخی کا مطالبہ
- مئی اور جون میں ہیٹ ویو کا الرٹ؛ جنوبی پنجاب اور سندھ متاثر ہونگے
- سوات : 13 سالہ بچی سے نکاح کرنے والا 70 سالہ شخص، نکاح خواں اور گواہ زیر حراست
- امریکا نے پہلی بار اسرائیل کو گولہ بارود کی فراہمی روک دی
دشمن ہمیں مذہب اور مسلک کےنام پر لڑارہا ہے، سراج الحق
امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے دشمن ہمیں مذہب اور مسلک کےنام پر لڑارہا ہے اس لئے قوم کومتحدہونےکی ضرورت ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے شکار پور میں دہشت گردی کی نشانہ بنے والی امام بار گاہ کے دورے کے موقع پر کہا کہ دہشتگردوں نے امام بارگاہ پر نہیں قوم پر حملہ کیا ہے، عوام میں شدید اضطراب پایا جاتا ہے اس لئے حکمران عوام کے درمیان کھڑے ہوکر ان کا درد محسوس کریں، شکار پور جیسے علاقے میں 4 حملے حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دشمن ہمیں مذہب اورمسلک کےنام پر لڑارہا ہے اس لئے قوم کومتحدہونےکی ضرورت ہے، دہشت گردجن گھروں کوآگ لگارہےہیں ان کی بددعاؤں سےان کےگھربھی محفوظ نہیں رہ سکتے۔
واضح رہے کہ جمعہ کے روز شکارپور میں واقع امام بارگاہ میں دھماکے کے نتیجے میں 58 افراد جاں بحق جب کہ 50 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔