یوحناآباد میں زندہ جلائےجانے والے شخص کے قتل کا مقدمہ درج

ویب ڈیسک  منگل 17 مارچ 2015
پولیس نے مقتول نعیم اور اس کے اہل خانہ کے خون کے نمونے ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے بھجوا دیئے فوٹو: فائل

پولیس نے مقتول نعیم اور اس کے اہل خانہ کے خون کے نمونے ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے بھجوا دیئے فوٹو: فائل

لاہور: پولیس نے 2 روز قبل یوحنا آباد میں زندہ جلائےجانے والے شخص کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے تھانہ نشتر کالونی میں زندہ جلائےجانے والے شخص  نعیم کے بھائی سليم کی مدعيت ميں درج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں تشدد، قتل اور لاش کی بےحرمتی کی دفعات لگائی گئیں ہیں۔

دوسری جانب پولیس نے مقتول نعیم اور اس کے اہل خانہ کے خون کے نمونے ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے بھجوا دیئے ہیں، جس کی رپورٹ ملنے پر لاش کو ورثا کے حوالےکردیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔